Skip to main content

يٰۤـاَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطٰنَ ۗ اِنَّ الشَّيْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِيًّا

O my father!
يَٰٓأَبَتِ
اے میرے اباجان
(Do) not
لَا
نہ
worship
تَعْبُدِ
عبادت کیجئے
the Shaitaan
ٱلشَّيْطَٰنَۖ
شیطان کی
Indeed
إِنَّ
کیونکہ
the Shaitaan
ٱلشَّيْطَٰنَ
شیطان
is
كَانَ
ہے
to the Most Gracious
لِلرَّحْمَٰنِ
رحمن کے لیے
disobedient
عَصِيًّا
نافرمان

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ابّا جان! آپ شیطان کی بندگی نہ کریں، شیطان تو رحمٰن کا نافرمان ہے

English Sahih:

O my father, do not worship [i.e., obey] Satan. Indeed Satan has ever been, to the Most Merciful, disobedient.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ابّا جان! آپ شیطان کی بندگی نہ کریں، شیطان تو رحمٰن کا نافرمان ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اے میرے باپ شیطان کا بندہ نہ بن بیشک شیطان رحمان کا نافرمان ہے،

احمد علی Ahmed Ali

اے میرے باپ شیطان کی عبادت نہ کر بے شک شیطان الله کا نافرمان ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

میرے ابا جان آپ شیطان کی پرستش سے باز آجائیں شیطان تو رحم و کرم والے اللہ تعالٰی کا بڑا ہی نافرمان ہے (١)۔

٤٤۔١ یعنی شیطان کے وسوسے اور اس کے بہکاوے سے آپ جو ایسے بتوں کی پرستش کرتے ہیں جو سننے اور دیکھنے کی طاقت رکھتے ہیں نہ نفع نقصان پہنچانے کی قدرت، تو یہ دراصل شیطان ہی کی پرستش ہے۔ جو اللہ کا نافرمان ہے اور دوسروں کو بھی اللہ کا نافرمان بنا کر ان کو اپنے جیسا بنانے پر تلا رہتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ابّا شیطان کی پرستش نہ کیجیئے۔ بےشک شیطان خدا کا نافرمان ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

میرے ابّا جان آپ شیطان کی پرستش سے باز آجائیں شیطان تو رحم وکرم والے اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی نافرمان ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اے باپ! شیطان کی پرستش نہ کیجئے (کیونکہ) بےشک خدائے رحمن کا وہ نافرمان ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بابا شیطان کی عبادت نہ کیجئے کہ شیطان رحمان کی نافرمانی کرنے والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اے ابّا! شیطان کی پرستش نہ کیا کرو، بیشک شیطان (خدائے) رحمان کا بڑا ہی نافرمان ہے،