Skip to main content

فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيْحَ تَجْرِىْ بِاَمْرِهٖ رُخَاۤءً حَيْثُ اَصَابَۙ

Then We subjected
فَسَخَّرْنَا
تو مسخر کیا ہم نے
to him
لَهُ
اس کے لئے
the wind
ٱلرِّيحَ
ہوا کو
to flow
تَجْرِى
جو چلتی تھی
by his command
بِأَمْرِهِۦ
اس کے حکم سے
gently
رُخَآءً
نرمی سے
wherever
حَيْثُ
جہاں
he directed
أَصَابَ
وہ پہنچنا چاہتے/ وہ جاتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا

English Sahih:

So We subjected to him the wind blowing by his command, gently, wherever he directed,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو ہم نے ہوا اس کے بس میں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی جہاں وہ چاہتا،

احمد علی Ahmed Ali

پھر ہم نے ہوا کو اس کے تابع کر دیا کہ وہ اس کے حکم سے بڑی نرمی سے چلتی تھی جہاں اسے پہنچنا ہوتا تھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا وہ آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی۔

٣٦۔١ ہم نے سلیمان علیہ السلام کی دعا قبول کرلی اور ایسی بادشاہی عطا کی جس میں ہوا بھی ان کے ماتحت تھی، جہاں ہوا کو نرمی سے چلنے والا بتایا ہے، جب کہ دوسرے مقام پر اسے تند و تیز کہا جس کا مطلب یہ ہے کہ ہوا پیدائشی قوت کے لحاظ سے تند ہے۔ لیکن سلیمان علیہ السلام کے لئے اسے نرم کر دیا گیا یا حسب ضرورت وہ کبھی تند ہوتی کبھی نرم، جس طرح حضرت سلیمان علیہ السلام چاہتے (فتح القدیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیرفرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا اور آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے ان کیلئے ہوا کو مسخر کر دیا تھا جو ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے تھے آرام سے چلتی تھی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو ہم نے ہواؤں کو لَسخّر کردیا کہ ان ہی کے حکم سے جہاں جانا چاہتے تھے نرم رفتار سے چلتی تھیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر ہم نے اُن کے لئے ہوا کو تابع کر دیا، وہ اُن کے حکم سے نرم نرم چلتی تھی جہاں کہیں (بھی) وہ پہنچنا چاہتے،