Skip to main content

فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ يَنْظُرُوْنَ

But they rebelled
فَعَتَوْا۟
تو انہوں نے سرکشی کی
against
عَنْ
سے
(the) Command
أَمْرِ
حکم
(of) their Lord
رَبِّهِمْ
اپنے رب کے
so seized them
فَأَخَذَتْهُمُ
تو پکڑ لیا ان کو
the thunderbolt
ٱلصَّٰعِقَةُ
ایک کڑک نے
while they
وَهُمْ
اور وہ
were looking
يَنظُرُونَ
دیکھ رہے تھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب نے اُن کو آ لیا

English Sahih:

But they were insolent toward the command of their Lord, so the thunderbolt seized them while they were looking on.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب نے اُن کو آ لیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی تو ان کی آنکھوں کے سامنے انہیں کڑک نے آلیا

احمد علی Ahmed Ali

پھر انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی تو ان کو بجلی نے آ پکڑا اوروہ دیکھ رہے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز تند) کڑاکے (١) نے ہلاک کر دیا۔

٤٤۔١ (کڑاکا) آسمانی چیخ تھی اور اس کے ساتھ (زلزلہ) تھا جیسا کہ (فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دَارِهِمْ جٰثِمِيْنَ 78؀) 7۔ الاعراف;78) میں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے نے ہلاک کر دیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی تو ان کو ایک کڑک نے پکڑ لیا درآنحالیکہ وہ دیکھ رہے تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو ان لوگوں نے حکم خدا کی نافرمانی کی تو انہیں بجلی نے اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

تو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی، پس انہیں ہولناک کڑک نے آن لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے،