Skip to main content

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيٰنِۚ

Between both of them
بَيْنَهُمَا
ان دونوں کے درمیان
(is) a barrier
بَرْزَخٌ
ایک پردہ ہے
not
لَّا
نہیں
they transgress
يَبْغِيَانِ
وہ تجاوز کرتے۔ آگے بڑھتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے

English Sahih:

Between them is a barrier so neither of them transgresses.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہے ان میں روک کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا

احمد علی Ahmed Ali

ان دونوں میں پردہ ہے کہ وہ حد سے تجاوز نہیں کرسکتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان دونوں میں سے ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے (١)

٢٠۔١ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ دو دریاؤں سے مراد بعض کے نزدیک ان کے الگ الگ وجود ہیں، جیسے میٹھے پانی کے دریا ہیں، جن سے کھیتیاں سیراب ہوتی ہیں اور انسان ان کا پانی اپنی دیگر ضروریات میں بھی استعمال کرتا ہے۔ دوسری قسم سمندروں کا پانی جو کھارا ہے جس کے کچھ اور فوائد ہیں۔ یہ دونوں آپس میں نہیں ملتے۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ کھارے سمندروں میں ہی میٹھے پانی کی لہریں چلتی ہیں اور یہ دونوں لہریں آپس میں نہیں ملتیں، بلکہ ایک دوسرے سے جدا اور ممتاز ہی رہتی ہیں۔ اس کی ایک صورت یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے کھارے سمندروں میں ہی کئی مقامات پر میٹھے پانی کی لہریں بھی جاری کی ہوئی ہیں اور وہ کھارے پانی سے الگ ہی رہتی ہیں ۔ دوسری صورت یہ بھی ہے کہ اوپر کھارا پانی ہو اور اس کی تہ میں نیچے چشمہ آب شیریں۔ جیسا کہ واقعتا بعض مقامات پر ایسا ہے۔ تیسری صورت یہ ہے کہ جن مقامات پر میٹھے پانی کے دریا کا پانی سمندر میں جاکر گرتا ہے، وہاں کئی لوگوں کا مشاہدہ ہے کہ دونوں پانی میلوں دور تک اس طرح ساتھ ساتھ چلتے ہیں کہ ایک طرف میٹھا دریائی پانی اور دوسری طرف وسیع و عریض سمندر کا کھارا پانی، ان کے درمیان اگرچہ کوئی آڑ نہیں۔ لیکن یہ باہم نہیں ملتے ۔ دونوں کے درمیان یہ وہ برزخ (آڑ) ہے جو اللہ نے رکھ دی ہے، دونوں اس سے تجاوز نہیں کرتے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ان دونوں کے درمیان ایک فاصلہ ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان کے درمیان حد فا صلِ ہے کہ ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کرسکتے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اُن دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے وہ (اپنی اپنی) حد سے تجاوز نہیں کرسکتے،