پھر جو صبح ہوتے ہی (دشمن پر) اچانک حملہ کر ڈالتے ہیں،
English Sahih:
And the chargers at dawn,
1 Abul A'ala Maududi
پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں
3 Ahmed Ali
پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں
4 Ahsanul Bayan
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم (١)
٣۔١ مغیرات،أغار یعیر سے ہے، شب خون مارنے یا دھاوا بولنے والے۔ صبحا صبح کے وقت، عرب میں عام طور پر حملہ اسی وقت کیا جاتا تھا، شب خون تو مارتے ہیں، جو فوجی گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں، لیکن اس کی نسبت گھوڑوں کی طرف اسلئے کی ہے کہ دھاوا بولنے میں فوجیوں کے یہ بہت زیادہ کام آتے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر صبح کے وقت (اچانک) چھاپہ مارتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر صبحدم حملہ کرنے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَالْمُغِیْرٰتِ﴾دشمن پر شب خون مارنے والے گھوڑوں کی ﴿ صُبْحًا﴾ ”صبح کے وقت۔“ اور یہ امر غالب ہے کہ( دشمن پر ) شب خون صبح کے وقت منہ اندھیرے مارا جاتا ہے۔