Skip to main content

مَا الْقَارِعَةُ ۚ

What
مَا
کیا ہے
(is) the Striking Calamity?
ٱلْقَارِعَةُ
وہ عظیم حادثہ/ کیا ہے وہ کھڑ کھڑانے والی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟

English Sahih:

What is the Striking Calamity?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا وہ دہلانے والی،

احمد علی Ahmed Ali

وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا ہے (١) وہ کھڑ کھڑا دینے والی۔

٢۔١ یہ بھی قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے جسے اس سے قبل متعدد نام گزر چکے ہیں مثلاً اَ لْحاقَّۃُ، الطَّاَمَّۃُ، صَّاَخَّہُ، اَلْغَاشِیَۃُ، الْسَّاعَہُ، الْوَاقِعَۃُ وغیرہ، اسے الْقَارِعَۃُ اس لئے کہتے ہیں کہ یہ اپنی ہولناکیوں سے دلوں کو بیدار اور اللہ کے دشمنوں کو عذاب سے خبردار کر دے گی، جیسے دروازہ کھٹکھٹانے والا کرتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا ہے وه کھڑکھڑا دینے والی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا ہے وہ کھڑکھڑانے والی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور کیسی کھڑکھڑانے والی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک کیا ہے،