۹۔۱ہاویہ جہنم کا نام ہے اس کو ہاویہ اس لیے کہتے ہیں کہ جہنمی اس کی گہرائی میں گرے گا۔ اور اس کو ام (ماں) سے اس لیے تعبیر کیا کہ جس طرح انسان کے لیے ماں، جائے پناہ ہوتی ہے اسی طرح جہنمیوں کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ ام کے معنی دماغ کے ہیں۔ جہنمی، جہنم میں سرکے بل ڈالے جائیں گے۔(ابن کثیر)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس کا مرجع ہاویہ ہے
6 Muhammad Junagarhi
اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
ان کا ٹھکانہ گہرا گڑھا (ھاویہ) ہوگا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس کا مرکز ہاویہ ہے
9 Tafsir Jalalayn
اس کا مرجع ہاویہ ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَاُمُّہٗ ہَاوِیَۃٌ﴾ تو اس کاٹھکانا اور مسکن جہنم ہوگا جس کے ناموں میں سے ایک نام الھاویہ ہے ، جہنم اس کے لیے بمنزلہ ماں کے ہوگا جو اپنے بیٹے کو ساتھ ساتھ رکھتی ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا﴾( الفرقان: ۲۵؍۶۵) ” بے شک جہنم کا عذاب تو چمٹ جانے والا ہے ۔“ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کا دماغ جہنم میں گرے گا ، یعنی اس کو سر کے بل جہنم میں گرایاجائے گا۔