یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو
2 Ahmed Raza Khan
یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا
3 Ahmed Ali
یہاں تک کہ قبریں جا دیکھیں
4 Ahsanul Bayan
یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے۔ (١)
٢۔١ اس کا مطلب ہے کہ حصول کی خاطر محنت کرتے کرتے تمہیں موت آ گئی اور تم قبروں میں جا پہنچے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
6 Muhammad Junagarhi
یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے
7 Muhammad Hussain Najafi
یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہاں تک کہ تم نے قبروں سے ملاقات کرلی
9 Tafsir Jalalayn
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں حتی زرتم الماقبر اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ تم زندگی بھر تکاثر و تفاخر کے شغل میں مشغول رہے جس کی وجہ سے آخرت کی فکر اور اس کے بارے میں سوچنے کا موقع ہی نہیں ملا، حتی کہ تمہاری موت کا وقت آگیا، اور اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ تم نے تفاخر کے طور پر اپنی کثرت کو ثابت کرنے کے لئے زندوں کو شمار کرتے کرتے مردوں کو بھی شمار کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے قبرستان میں جا کر قبروں کو بھی شمار کر ڈالا جو کہ ایک نہایت احمقانہ حرکت ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
تمہاری غفلت، تمہارا لہو ولعب اور تمہاری مشغولیت دائمی ہوگئی۔ ﴿حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾ ”یہاں تک کہ تم قبرستان جاپہنچے“ ۔ تب تمہارے سامنے سے پردہ ہٹ گیا مگر اس وقت جب تمہارا دنیا میں دوبارہ آنا ممکن نہیں رہا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد : ﴿حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾دلالت کرتا ہے کہ برزخ ایسا گھر ہے جس سے مقصود آخرت کے گھر کی طرف نفوذ کرنا ہے ،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ”زائرین “ کے نام سے موسوم کیا ہے ”قیام کرنے والوں “ سے موسوم نہیں کیا۔ اور یہ چیز حیات بعدالموت اور ہمیشہ باقی رہنے والے غیر فانی گھر میں، اعمال کی جزا وسزا پر دلالت کرتی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
yahan tak kay tum qabarstanon mein phonch jatay ho ,