پس آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی دیا کریں (یہ ہدیۂ تشکرّ ہے)،
English Sahih:
So pray to your Lord and offer sacrifice [to Him alone].
1 Abul A'ala Maududi
پس تم اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو
2 Ahmed Raza Khan
تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو
3 Ahmed Ali
پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھیئے اور قربانی کیجیئے
4 Ahsanul Bayan
پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر۔ (١)
۲۔۱یعنی نماز بھی صرف اللہ کے لیے اور قربانی بھی صرف اللہ کے لیے ہے مشرکین کی طرح اس میں دوسروں کو شریک نہ کرو۔ نحر کے اصل معنی اونٹ کے حلقوم میں چھری یا نیزہ مار کر اسے ذبح کرنا۔ دوسرے جانوروں کو زمین پر لٹا کر ان کے گلوں پر چھری پھیری جاتی ہے اسے ذبح کرنا کہتے ہیں۔ لیکن یہاں نحر سے مراد مطلق قربانی ہے، علاوہ ازیں اس میں بطور صدقہ و خیرات جانور قربان کرنا، حج کے موقعے پر منیٰ میں اور عیدالاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کرنا، سب شامل ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو
6 Muhammad Junagarhi
پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر
7 Muhammad Hussain Najafi
پس آپ(ص) اپنے پروردگار کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی کریں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
لہذا آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھیں اور قربانی دیں
9 Tafsir Jalalayn
تو اپنے پروردگار کے لئے نماز پڑھا کرو اور قربانی کیا کرو
10 Tafsir as-Saadi
اللہ تعالیٰ نے آپ پر اپنے احسان وعنایت کا ذکر کرنے کے بعد آپ کو اس احسان پر شکر ادا کرنے کا حکم دیا ، چنانچہ فرمایا :﴿فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ﴾ ” پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھ اور قربانی کر۔“ اللہ تعالیٰ نے ان دو عبادتوں کا خاص طور پر ذکر فرمایا؛ کیونکہ یہ دونوں افضل ترین عبادات اور تقرب الٰہی کا جلیل ترین ذریعہ ہیں ، نیز ان دونوں کا خاص طور پر ذکر کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے نماز قلب اور جوارح میں خشوع کو متضمن ہے پھر اسے عبادت کی دیگر تمام انواع میں منتقل کردیتی ہے ۔ جانور ذبح کرنے میں یہ حکمت ہے کہ بندے کے پاس جو کچھ ہے اس میں سے افضل ترین چیز قربانی کے ذریعے سے تقرب الٰہی حاصل کرنا اور مال خرچ کرنا ہے جس سے محبت کرنا اور اس میں بخل کرنا نفس انسانی کی جبلت ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
lehaza tum apney perwerdigar ( ki khushnoodi ) kay liye namaz parho , aur qurbani kero ,