٢۔١ جو ذات، تمام انسانوں کی پرورش اور نہگداشت کرنے والی ہے، وہی اس لائق ہے کہ کائنات کی حکمرانی اور بادشاہی بھی اسی کے پاس ہو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
6 Muhammad Junagarhi
لوگوں کے مالک کی (اور)
7 Muhammad Hussain Najafi
سب انسانوں کے بادشاہ کی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو تمام لوگوں کا مالک اور بادشاہ ہے
9 Tafsir Jalalayn
(یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی ملک الناس، جو ذات تمام انسانوں، بلکہ تمام مخلوقات کی پرورش اور نگہداشت کرنے والی ہے، وہی اس لائق ہے کہ کائنتا کی حکمرانی اور بادشاہی بھی اسی کے پاس ہو۔ الہ الناس، اور جو تمام کائنات کا پروردگار ہو، پوری کائنتا پر اسی کی بادشاہی ہو، وہی ذات اس کی مستحق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے اور وہی تمام لوگوں کا معبود ہو، چناچہ میں اسی عظیم برتر ہستی کی پناہ حاصل کرتا ہوں۔