بیشک اس میں ضرور (قدرتِ الٰہیہ کی) نشانی ہے اور ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں،
English Sahih:
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
1 Abul A'ala Maududi
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں
2 Ahmed Raza Khan
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں،
3 Ahmed Ali
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
4 Ahsanul Bayan
بیشک اس میں یقیناً نشانی ہے (١) اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں (٢)
٨۔١ یعنی جب اللہ تعالٰی مردہ زمین سے یہ چیزیں پیدا کر سکتا ہے، تو کیا انسانوں کو دوبارہ پیدا نہیں کر سکتا۔ ٨۔٢ یعنی اس کی یہ عظیم قدرت دیکھنے کے باوجود اکثر لوگ اللہ اور رسول کی تکذیب ہی کرتے ہیں، ایمان نہیں لاتے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کچھ شک نہیں کہ اس میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں
6 Muhammad Junagarhi
بے شک اس میں یقیناً نشانی ہے اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
بےشک اس کے اندر ایک بڑی نشانی ہے لیکن ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس میں ہماری نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے
9 Tafsir Jalalayn
کچھ شک نہیں کہ اس میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ إِنَّ فِي ذٰلِكَ لَآيَةً ﴾ ” کچھ شک نہیں کہ اس میں نشانی ہے۔“ یعنی اس میں اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ مُردوں کو اسی طرح دوبارہ زندہ کرے گا جس طرح زمین کو اس کے مرجانے کے بعد دوبارہ زندہ کرتا ہے۔ ﴿ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴾ ” مگر یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ﴿ وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ ﴾ (یوسف : 12؍103) ” خواہ آپ کتنا ہی کیوں نہ چاہیں اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔‘‘
11 Mufti Taqi Usmani
yaqeenan inn sabb cheezon mein ibrat ka bara saman hai , phir bhi inn mein say aksar log emaan nahi latay ,