Skip to main content

وَاِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِيْنَۗ

And indeed
وَإِنَّ
اور بیشک
Lut
لُوطًا
لوط
(was) of
لَّمِنَ
البتہ میں سے
the Messengers
ٱلْمُرْسَلِينَ
رسولوں (میں سے) تھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

English Sahih:

And indeed, Lot was among the messengers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے،

احمد علی Ahmed Ali

اور بے شک لوط بھی رسولوں میں سے تھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بیشک لوط (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور یقیناً لوط(ع) (بھی) پیغمبروں میں سے تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور لوط بھی یقینا مرسلین میں تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بے شک لوط (علیہ السلام بھی) رسولوں میں سے تھے،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

قوم لوط (علیہ السلام) ایک عبرت کا مقام۔
اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول حضرت لوط (علیہ السلام) کا بیان ہو رہا ہے کہ انہیں بھی ان کی قوم نے جھٹلایا۔ جس پر اللہ کے عذاب ان پر برس پڑے اور اللہ نے اپنے پیارے حضرت لوط (علیہ السلام) کو مع ان کے گھر والوں کے نجات دے دی۔ لیکن ان کی بیوی غارت ہوئی قوم کے ساتھ ہی ہلاک ہوئی اور ساری قوم بھی تباہ ہوئی۔ قسم قسم کے عذاب ان پر آئے اور جس جگہ وہ رہتے تھے وہاں ایک بدبو دار اور جھیل بن گئی جس کا پانی بدمزہ بدبو بد رنگ ہے جو آنے جانے والوں کے راستے میں ہی پڑی ہے۔ تم تو دن رات وہاں سے آتے جاتے رہتے ہو اور اس خوفناک منظر اور بھیانک مقام کو صبح شام دیکھتے رہتے ہو۔ کیا اس معائنہ کے بعد بھی عبرت حاصل نہیں کرتے اور سوچتے سمجھتے نہیں ہو ؟ کس طرح یہ برباد کردیئے گئے ؟ ایسا نہ ہو کہ یہی عذاب تم پر بھی آجائیں۔