اور (پانی کا) بارِ گراں اٹھانے والی بدلیوں کی قَسم،
English Sahih:
And the [clouds] carrying a load [of water]
1 Abul A'ala Maududi
پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں
2 Ahmed Raza Khan
پھر بوجھ اٹھانے والیاں
3 Ahmed Ali
پھر ا ن بادلوں کی جو بوجھ (بارش کا) اٹھانے والے ہیں
4 Ahsanul Bayan
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو (١)۔
٢۔١ وقر، ہر وہ بوجھ جسے کوئی جاندار لے کر چلے، حاملات، وہ ہوائیں ہیں جو بادلوں کو اٹھائے ہوئے ہیں یا پھر وہ بادل ہیں جو پانی کا بوجھ اٹھائے ہوتے ہیں جیسے چوپائے، حمل کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں
6 Muhammad Junagarhi
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر ان (بادلوں) کی جو پانی کا بوجھ اٹھانے والے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
بھر بادل کا بوجھ اٹھانے والی ہیں
9 Tafsir Jalalayn
پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا ﴾ اس سے مراد بادل ہے جو بہت زیادہ پانی لئے ہوتا ہے، جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ انسانوں اور زمین کو فائدہ عطا کرتا ہے۔