يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّـؤْلُـؤُ وَالْمَرْجَانُۚ
Come forth
يَخْرُجُ
نکلتے ہیں
from both of them
مِنْهُمَا
ان دونوں سے
the pearl
ٱللُّؤْلُؤُ
موتی
and the coral
وَٱلْمَرْجَانُ
اور مونگے
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اِن سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
English Sahih:
From both of them emerge pearl and coral.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اِن سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے،
احمد علی Ahmed Ali
ان دونوں میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں (١)
٢٢۔١ مَرْجَان سے چھوٹے موتی یا پھر مونگے مراد ہیں کہتے ہیں آسمان سے بارش ہوتی ہے تو سیپیاں اپنے منہ کھول دیتی ہیں، جو قطرہ ان کے منہ کے اندر پڑ جاتا ہے، وہ موتی بن جاتا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
ان دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اُن دونوں (سمندروں) سے موتی (جس کی جھلک سبز ہوتی ہے) اور مَرجان (جِس کی رنگت سرخ ہوتی ہے) نکلتے ہیں،