(اے انسان!) کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ اُن سب چیزوں کو جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں، کہیں بھی تین (آدمیوں) کی کوئی سرگوشی نہیں ہوتی مگر یہ کہ وہ (اللہ اپنے محیط علم و آگہی کے ساتھ) اُن کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی پانچ (آدمیوں) کی سرگوشی ہوتی ہے مگر وہ (اپنے علمِ محیط کے ساتھ) اُن کا چھٹا ہوتا ہے، اور نہ اس سے کم (لوگوں) کی اور نہ زیادہ کی مگر وہ (ہمیشہ) اُن کے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوتے ہیں، پھر وہ قیامت کے دن انہیں اُن کاموں سے خبردار کر دے گا جو وہ کرتے رہے تھے، بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے،
English Sahih:
Have you not considered that Allah knows what is in the heavens and what is on the earth? There are not three in a private conversation but that He is the fourth of them, nor are there five but that He is the sixth of them – and no less than that and no more except that He is with them [in knowledge] wherever they are. Then He will inform them of what they did, on the Day of Resurrection. Indeed Allah is, of all things, Knowing.
1 Abul A'ala Maududi
کیا تم کو خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اللہ کو علم ہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہو اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو، یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان کے اندر چھٹا اللہ نہ ہو خفیہ بات کرنے والا خواہ اِس سے کم ہوں یا زیادہ، جہاں کہیں بھی وہ ہوں، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے پھر قیامت کے روز وہ ان کو بتا دے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
اے سننے والے کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں جہاں کہیں تین شخصوں کی سرگوشی ہو تو چوتھا وہ موجود ہے اور پانچ کی تو چھٹا وہ اور نہ اس سے کم اور نہ اس سے زیادہ کی مگر یہ کہ وہ ان کے ساتھ ہے جہاں کہیں ہوں پھر انہیں قیامت کے دن بتادے گا جو کچھ انہوں نے کیا، بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے،
3 Ahmed Ali
کیا آپ نے نہیں دیکھا الله جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے (یہاں تک) کہ جو کوئی مشورہ تین آدمیوں میں ہوتا ہے تو وہ چوتھا ہوتا ہے اور جو پانچ میں ہوتا ہے تو وہ چھٹا ہوتا ہے اور خواہ اس سے کم کی سرگوشی ہو یا زیادہ کی مگر وہ ہر جگہ ان کے ساتھ ہوتا ہے پھر انہیں قیامت کے دن بتائے گا کہ وہ کیا کرتے تھے بے شک الله ہر چیز کو جاننے والا ہے
4 Ahsanul Bayan
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمانوں کی اور زمین کی ہرچیز سے واقف ہے۔ تین آدمیوں کی سرگوشی نہیں ہوتی مگر اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ کی مگر ان کا چھٹا وہ ہوتا ہے اور اس سے کم اور نہ زیادہ کی مگر وہ ساتھ ہی ہوتا ہے (١) جہاں بھی وہ ہوں (٢) پھر قیامت کے دن انہیں اعمال سے آگاہ کرے گا (٣) بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز سے واقف ہے۔
٧۔١ یعنی مذکورہ تعداد کا خصوصی طور پر ذکر اس لئے نہیں ہے کہ اس میں کم یا اس سے زیادہ تعداد کے درمیان ہونے والی گفتگو سے بےخبر رہتا ہے بلکہ یہ تعداد بطور مثال ہے، مقصد یہ بتلانا ہے کہ تعداد تھوڑی ہو یا زیادہ وہ ہر ایک کے ساتھ ہے اور ہر ظاہر اور پوشیدہ بات کو جانتا ہے۔ ٧۔٢ خلوت میں ہوں یا جلوت میں، شہروں میں ہوں یا جنگلوں صحراؤں میں، آبادیوں میں ہوں یا بےآباد پہاڑوں بیابانوں میں، جہاں بھی ہوں، اس سے چھپے نہیں رہ سکتے۔ ۷۔۳ یعنی اس کے مطابق ہر ایک کو جزا دے گا نیک کو اس کی نیکیوں کی جزا اور بد کو اس کی بدیوں کی سزا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کیا تم کو معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے خدا کو سب معلوم ہے۔ (کسی جگہ) تین (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں میں صلاح ومشورہ نہیں ہوتا مگر وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہیں پانچ کا مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں ہوں۔ پھر جو جو کام یہ کرتے رہے ہیں قیامت کے دن وہ (ایک ایک) ان کو بتائے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
6 Muhammad Junagarhi
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمانوں کی اور زمین کی ہر چیز سے واقف ہے۔ تین آدمیوں کی سرگوشی نہیں ہوتی مگر اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ کی مگر ان کا چھٹا وه ہوتا ہے اور نہ اس سے کم کی اور نہ زیاده کی مگر وه ساتھ ہی ہوتا ہے جہاں بھی وه ہوں، پھر قیامت کے دن انہیں ان کے اعمال سے آگاه کرے گا بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز سے واقف ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا تم نے نہیں دیکھا (غور نہیں کیا) کہ اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے کہیں بھی تین آدمیوں کی سرگوشی نہیں ہوتی مگر وہ ان کا چوتھا ہوتاہے اور نہ پانچ کی ہوتی ہے مگر وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ مگر یہ کہ وہ جہاں بھی ہوں اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے پھر وہ قیامت کے دن انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے؟ یقیناً اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ اللہ زمین و آسمان کی ہر شے سے باخبر ہے .کہیں بھی تین آدمیوں کے درمیان راز کی بات نہیں ہوتی ہے مگر یہ کہ وہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور پانچ کی راز داری ہوتی ہے تو وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور کم و بیش بھی کوئی رازداری ہوتی ہے تو وہ ان کے ساتھ ضرور رہتا ہے چاہے وہ کہیں بھی رہیں اس کے بعد روز هقیامت انہیں باخبر کرے گا کہ انہوں نے کیا کیا ہے کہ بیشک وہ ہر شے کا جاننے والا ہے
9 Tafsir Jalalayn
کیا تم کو معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے خدا کو سب معلوم ہے۔ (کسی جگہ) تین (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں میں صلاح و مشورہ نہیں ہوتا مگر وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہیں پانچ کا مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں ہوں۔ پھر جو جو کام یہ کرتے رہے ہیں قیامت کے دن وہ (ایک ایک) ان کو بتائے گا۔ بیشک خدا ہر چیز سے واقف ہے ترجمہ : کیا آپ نے اس پر غور نہیں کیا کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ سب کو جانتا ہے ؟ کوئی سرگوشی تین آدمیوں میں ایسی نہیں ہوتی کہ چوتھا اپنے علم کے اعتبار سے اللہ نہ ہو اور نہ پانچ کی سرگوشی مگر یہ کہ چھٹا ان میں اللہ ہوتا ہے اور نہ اس سے کم اور نہ اس سے زیادہ مگر یہ کہ اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوں پھر ان سب کو قیامت میں ان کے کئے ہوئے اعمال بتلا دے گا، اللہ تعالیٰ ہر چیز سے واقف ہے، کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا کہ جن کو کانا پھوسی سے منع کردیا گیا تھا، پھر بھی وہ اس منع کئے ہوئے کام کو کرتے ہیں اور آپس میں گناہ کی اور ظلم و زیادتی کی اور پیغمبر کی نافرمانی کی سرگروشیاں کرتے ہیں (اور) وہ یہود ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اس کانا پھوسی سے منع فرما دیا تھا جو کہ وہ کیا کرتے تھے، یعنی مومنین کی طرف دیکھ کر چپکے چپکے باتیں کرتے تھے، تاکہ مومنین کے دل میں شک ڈالیں اور اے نبی جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ کو ان لفظوں میں سلام کرتے ہیں جن لفظوں میں اللہ نے نہیں کیا اور ان کا وہ لفظ الام علیک ہے یعنی آپ پر موت ہو اور وہ آپس میں کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سلام پر جو ہم کرتے ہیں سزا کیوں نہیں دیتا ؟ اور یہ کہ وہ نبی نہیں ہے، اگر وہ نبی ہوتا تو (اللہ تعالیٰ ضرور ہم کو گرفتار عذاب کردیتا) ان کے لئے جہنم کافی ہے جس میں یہ جائیں گے سو وہ برا ٹھکانہ ہے اے ایمان والو ! جب تم سرگوشیاں کرو تو یہ سرگوشیاں گناہ اور ظلم و زیادتی اور پیغمبر کی نافرمانی کی نہ ہوں بلکہ نیکی اور پرہیز گاری کی سرگوشیاں کرو اور اس اللہ سے ڈرتے رہو، جس کے پاس تم سب جمع کئے جائو گے گناہ وغیرہ کی سرگوشیاں شیطانی کام ہیں اس کے فریب کی وجہ سے، جس سے اہل ایمان کو رنج پہنچے گو وہ اللہ کی اجازت اور ارادہ کے بغیر ان کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور ایمان والوں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں اے ایمان والو ! جب تم سے کہا جائے کہ مجلس میں جگہ کشادہ کرلو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مجلس میں یا ذکر کی مجلس میں تاکہ تمہایر پاس (بعد میں) آنے والا بھی بیٹھ جائے اور ایک قرأت میں مجلس کے بجائے مجالس ہے، تو کشیادگی کرلیا کرو تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے جنت میں کشادگی فرمائیں گے اور جب تم سے یہ کہا جائے کہ نماز وغیرہ یا کسی بھلے کام کے لئے کھڑے ہوجائو تو کھڑے ہوجایا کرو اور ایک قرأت میں (فانشزوا) میں دونوں (یعنی شین اور زا کے ضمہ کے ساتھ ہے) اور اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان والو کے اس حکم قیام کی اطاعت کی وجہ سے اور ان لوگوں کے جن کو علم عطا کیا گیا ہے جنت میں درجات بلند فرمائے گا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے، اے ایمان والو ! جب تم رسول سے سرگوشی (تنہائی میں مشورہ) کرنا چاہو تو اپنی سرگوشی سے پہلے فقراء کو کچھ صدقہ دیدیا کرو یہ تمہارے حق میں بہتر اور تمہارے گناہوں کے لئے پاکیزہ تر ہے، ہاں اگر صدقہ کرنے کی چیز نہ پائو تو اللہ تعالیٰ تمہاری سرگوشی کو بخشنے والا اور مہربان ہے یعنی بغیر صدقہ کے تمہارے سرگوشی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے پھر یہ حکم اللہ تعالیٰ کے حکم أأشفقتم سے منسوخ ہوگیا، دونوں ہمزوں کی تحقیق اور دوسرے کو الف سے بدل کر اور دوسرے کی تسہیل کے ساتھ اور مسہلہ اور غیر مسہلہ کے درمیان الف داخل کر کے اور ترک ادخال کر کے کیا تم اپنی سرگوشی سے پہلے فقراء کے لئے صدقہ نکالنے سے ڈر گئے، پس جب تم نے یہ نہ کیا یعنی صدقہ نہ دیا اور اللہ نے بھی تمہیں معاف کردیا اور تم پر اس کے وجوب سے رجوع کرلیا، تو اب نمازوں کو قائم رکھو، اور زکوۃ ادا کرتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو، یعنی اس کی پابندی رکھو، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔ تحقیق و ترکیب و تسہیل و تفسیری فوائد قولہ : الم تر تعلم ترکی تفسیر تعلم سے کر کے اشارہ کردیا کہ رئویت سے رئویت قلبی مراد ہے۔ قولہ : مایکون میں مانا فیہ ہے اور یکون تامہ ہے، یعنی یوجد ویقع، من زائدہ ہے نجوی مصدر ہے تناجی کے معنی میں ہے اور یکون کا فاعل ہے جملہ مایکون مستانفہ ماقبل کی تاکید کے لئے ہے جو حق تحالیٰ کی وسعت علم کی تاکید کر رہا ہے، النجوی، الحدث سرا چپکے چپکے باتیں کرنا، کانا پھوسی کرنا، نجوی ثلثۃ میں اضافتہ المصدر الی الفاعل ہے، یہاں الا کے بعد واقع ہونے والے جملے مستثنیٰ متصل ہونے کی وجہ سے محل میں نصب کے ہیں اور عموم حال سے مستثنیٰ ہیں، ای ما یوجدمن ھذہ الاشیاء الا فی حال من ھذہ الاحوال۔ قولہ : الم تر الی الذین نھوا الخ یہ آیت یہود اور منافقین کے بارے میں نازل ہوئی۔ قولہ : و معصیت الرسول یہاں اور آئندہ تاء مجرورہ (لمبی) تاء کے ساتھ لکھا گیا ہے حالت وقف میں بعض قراء ھاء پر وقف کرتے ہیں اور بعض تاء پر، لیکن وصل کی صورت میں تاء متفق ہیں۔ قولہ : انشزوا تم اٹھ کھڑے ہو (ض، ن) امر جمع مذکر حاضر۔
10 Tafsir as-Saadi
بنا بریں اس نے اپنے لامحدود علم کے بارے میں خبر دی ہے ،نیز آگاہ فرمایا کہ اس کا علم آسمانوں اور زمین کی ہر چھوٹی بڑی چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔وہ ایسی ہستی ہے کہ ﴿ مَا یَکُوْنُ مِنْ نَّجْوٰی ثَلٰثَۃٍ اِلَّا ہُوَ رَابِعُہُمْ وَلَا خَمْسَۃٍ اِلَّا ہُوَ سَادِسُہُمْ وَلَآ اَدْنٰی مِنْ ذٰلِکَ وَلَآ اَکْثَرَ اِلَّا ہُوَ مَعَہُمْ اَیْنَ مَا کَانُوْا ﴾ ”کسی بھی جگہ تین اشخاص کی سرگوشی نہیں ہوتی مگر چوتھا وہ ہوتا ہے، نہ کہیں پانچ اشخاص کی سرگوشی ہوتی ہے مگر چھٹا وہ ہوتا ہے ،نہ اس سے کم نہ اس سے زیادہ اشخاص سرگوشی کرتے ہیں مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوں۔“ اس معیت سے مراد معیت علم اور ان کی سرگوشیوں اور ان کے اسرار کا احاطہ ہے۔اسی لیے فرمایا :﴿ِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴾” بلاشبہ اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔“
11 Mufti Taqi Usmani
kiya tum ney nahi dekha kay aasmano aur zameen mein jo kuch hai , Allah ussay janta hai ? kabhi teen aadmiyon mein koi sargoshi aesi nahi hoti jiss mein chotha woh naa ho , aur naa paanch aadmiyon ki koi sargoshi aesi hoti hai jiss mein chata woh naa ho , aur chahye sargoshi kernay walay iss say kam hun ya ziyada , woh jahan bhi hon , Allah unn kay sath hota hai . phir woh qayamat kay din unhen bataye ga kay unhon ney kiya kuch kiya tha . beyshak Allah her cheez ko janney wala hai .