Skip to main content

وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْۗ

And when
وَإِذَا
اور جب
the Messengers
ٱلرُّسُلُ
رسول
are gathered to their appointed time
أُقِّتَتْ
مقرر وقت پر لائے جائیں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی)

English Sahih:

And when the messengers' time has come...

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی)

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جب رسولوں کا وقت آئے

احمد علی Ahmed Ali

اور جب رسول وقت معین پرجمع کیے جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جب رسولوں کو وقت مقررہ پر لایا جائے گا۔ (۱)

۱۱۔۱یعنی فصل وقضا کے لیے ان کے بیانات سن کر ان کی قوموں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جب رسول(ع) وقتِ معیّن پر حاضر کئے جائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جب سارے پیغمبر علیھ السّلام ایک وقت میں جمع کرلئے جائیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جب پیغمبر وقتِ مقررہ پر (اپنی اپنی اُمتوں پر گواہی کے لئے) جمع کئے جائیں گے،