Skip to main content

عُذْرًا اَوْ نُذْرًا ۙ

(As) justification
عُذْرًا
عذر کے طور پر
or
أَوْ
یا
warning
نُذْرًا
ڈراوے کے طور پر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر

English Sahih:

As justification or warning,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو،

احمد علی Ahmed Ali

الزام اتارنے یا ڈرانے کے لیے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاہ کر دینے والی ہوتی ہے (١)

٦۔١ یعنی فرشتے وحی لے کر آتے ہیں تاکہ لوگوں پر دلیل قائم ہو جائے اور یہ عذر باقی نہ رہے کہ ہمارے پاس تو کوئی اللہ کا پیغام ہی لے کر نہیں آیا یا مقصد ڈرانا ہے ان کو جو انکار یا کفر کرنے والے ہوں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(حجت تمام کر کے) عذر قطع کرنے کیلئے یا ڈراوے کیلئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تاکہ عذر تمام ہو یا خوف پیدا کرایا جائے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کے لئے،