Skip to main content

اِذْ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ

When
إِذْ
جب
called him
نَادَىٰهُ
پکارا اس کو
his Lord
رَبُّهُۥ
اس کے رب نے
in the valley
بِٱلْوَادِ
وادی میں
the sacred
ٱلْمُقَدَّسِ
مقدس
(of) Tuwa
طُوًى
طویٰ کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جب اس کے رب نے اُسے طویٰ کی مقدس وادی میں پکارا تھا

English Sahih:

When his Lord called to him in the sacred valley of Tuwa,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جب اس کے رب نے اُسے طویٰ کی مقدس وادی میں پکارا تھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں ندا فرمائی،

احمد علی Ahmed Ali

جب کہ مقدس وادی طویٰ میں اس کے رب نے اسےپکارا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا (١)

١٦۔١ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ علیہ السلام مدین سے واپسی پر آگ کی تلاش میں کوہ طور پر پہنچ گئے تھے تو وہاں ایک درخت کی اوٹ سے اللہ تعالٰی نے موسیٰ علیہ الالسلام سے کلام فرمایا تھا، جیسا کہ تفصیل سورہ طٰہٰ کے آغاز میں گزری۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جب ان کے پروردگار نے طویٰ کی مقدس وادی میں انہیں پکارا تھا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جب ان کے رب نے انہیں طویٰ کی مقدس وادی میں آواز دی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جب ان کے رب نے طوٰی کی مقدّس وادی میں انہیں پکارا تھا،