اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل لسعیھا راضیۃ یعنی دنیا میں جو سعی صالح اور عمل نیک کر کے جب آخرت میں پہنچیں گے اور اس کے بہترین اور خوشگوار نتائج دیکھیں گے تو خوش ہوں گے اور انہیں اطمینان ہوجائے گا کہ دنیا میں ایمان اور صلاح وتقویٰ کی زندگی بسر کر کے انہوں نے جو نفس کی خواہشات کی قربانیاں دیں فرائض کو ادا کرنے میں جو تکلیف اٹھائیں معصیتوں سے بچنے کی کوشش میں جو نقصانتا اٹھائے اور جن فائدوں اور لذتوں سے خود کو محروم رکھا یہ سب کچھ فی الواقع بڑے نفع کا سودا تھا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿لِّسَعْیِہَا﴾ ” اپنے اعمال سے۔“ جو اس نے دنیا میں رہتے ہوئے نیک اعمال اور اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک کو آگے بھیجا ﴿رَاضِیَۃٌ﴾ ” خوش ہوں گے۔“ کیونکہ ان کو ان کی کوشش کا ثواب کئی گنا جمع کیا ہوا ملا ، پس انہوں نے اپنے انجام کی تعریف کی اور انہیں ہر وہ چیز حاصل ہوگئی جس کی وہ تمنا کرتے تھے۔
11 Mufti Taqi Usmani
. ( duniya mein ) apni ki hoi mehnat ki wajeh say poori tarah mutmaeen