Skip to main content

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّيْنِ

Then what
فَمَا
تو کون
causes you to deny
يُكَذِّبُكَ
جھٹلائے گا تجھ کو
after (this)
بَعْدُ
بعد
the judgment?
بِٱلدِّينِ
جزا سزا کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟

English Sahih:

So what yet causes you to deny the Recompense?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو اب کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے

احمد علی Ahmed Ali

پھر اس کے بعد آپ کو قیامت کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آمادہ کرتی ہے (١)

٧۔١ یہ انسان سے خطاب ہے کہ اللہ نے تجھے بہترین صورت میں پیدا کیا اور وہ تجھے اور اس کے برعکس ذلت میں گرانے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کے لئے دوبارہ پیدا کرنا کوئی مشکل نہیں۔ اس کے بعد بھی تو قیامت اور جزا کا انکار کرتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آماده کرتی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تواس کے بعد آپ(ص) کو جزا و سزا کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر تم کو روز جزا کے بارے میں کون جھٹلا سکتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر اس کے بعد کون ہے جو آپ کو دین (یا قیامت اور جزا و سزا) کے بارے میں جھٹلاتا ہے،