١٠۔١ یہ استفہام اس کی ہو لناکی اور شدت عذاب کو بیان کرنے کے لئے ہے کہ انسان کے وہم و تصور سے بالا ہے انسانی علوم اس کا احاطہ نہیں کر سکتے اور اس کی کنہ نہیں جان سکتے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
6 Muhammad Junagarhi
تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ (ھاویہ) کیا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور تم کیا جانو کہ ہاویہ کیا مصیبت ہے
9 Tahir ul Qadri
اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ ہاویہ کیا ہے،
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ﴾ ” اور تم کیا سمجھو کہ وہ (ھاویہ) کیا ہے۔“ یہ سوال اس کے معاملے کو بڑا ہولناک کر کے دکھاتا ہے۔ پھر اپنے ارشاد سے اس کی تفسیر فرمائی :﴿نَارٌ حَامِیَۃٌ﴾ سخت حرارت والی آگ، اس کی حرارت دنیا کی آگ سے ستر گنا زیادہ ہوگی ۔ ہم اس آگ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔