Skip to main content

وَاُتْبِعُوْا فِىْ هٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَّيَوْمَ الْقِيٰمَةِۗ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّهُمْۗ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍ

And they were followed
وَأُتْبِعُوا۟
اور ان کے پیچھے لگا دیا گیا
in
فِى
میں
this
هَٰذِهِ
اس (میں)
world
ٱلدُّنْيَا
دنیا (میں)
(with) a curse
لَعْنَةً
لعنت کو
and (on the) Day
وَيَوْمَ
اور دن
(of) the Resurrection
ٱلْقِيَٰمَةِۗ
قیامت کے (دن بھی)
No doubt!
أَلَآ
خبردار
Indeed
إِنَّ
بےشک۔ یقیناً
Aad
عَادًا
عاد نے
disbelieved
كَفَرُوا۟
انکار کیا۔ کفر کیا
their Lord
رَبَّهُمْۗ
اپنے رب کا۔ سے
So
أَلَا
خبردار
away
بُعْدًا
دوری ہے۔ لعنت ہے
with Aad
لِّعَادٍ
عاد کے لیے
(the) people
قَوْمِ
جو قوم
(of) Hud
هُودٍ
ہود (تھی)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

آخر کار اس دنیا میں بھی ان پر پھٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی سنو! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، سنو! دور پھینک دیے گئے عاد، ہودؑ کی قوم کے لوگ

English Sahih:

And they were [therefore] followed in this world with a curse and [as well] on the Day of Resurrection. Unquestionably, Aad denied their Lord; then away with Aad, the people of Hud.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

آخر کار اس دنیا میں بھی ان پر پھٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی سنو! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، سنو! دور پھینک دیے گئے عاد، ہودؑ کی قوم کے لوگ

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان کے پیچھے لگی اس دنیا میں لعنت اور قیامت کے دن، سن لو! بیشک عاد اپنے رب سے منکر ہوئے، ارے دور ہوں عاد ہود کی قوم،

احمد علی Ahmed Ali

اور اس دنیا میں بھی اپنے پیچھے لعنت چھوڑ گئے اور قیامت کے دن بھی خبردار بےشک عاد نے اپنے رب کا انکار کیا تھا خبردار عاد جو ہود کی قوم تھی الله کی رحمت سے دور کی گئی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی (١) دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، ہود کی قوم عاد پر دوری ہو (٢)۔

٦٠۔١ لَعْنَہ کا مطلب اللہ کی رحمت سے دوری، امور خیر سے محرومی اور لوگوں کی طرف سے ملامت و بیزاری۔ دنیا میں یہ لعنت اس طرح کہ اہل ایمان میں ان کا ذکر ہمیشہ ملامت اور بیزاری کے انداز میں ہوگا اور قیامت میں اس طرح کہ وہاں علٰی رؤوس الشہاد ذلت اور رسوائی سے دو چار اور عذاب الٰہی میں مبتلا ہوں گے۔
٦٠۔٢ بُعْد کا یہ لفظ رحمت سے دوری اور لعنت اور ہلاکت کے معنی کے لئے ہے، جیسا کہ اس سے قبل بھی وضاحت کی جا چکی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہے گی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ (اور) سن رکھو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی، دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، ہود کی قوم عاد پر دوری ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اس کی پاداش میں) اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور آخرت میں بھی آگاہ ہو جاؤ کہ قومِ عاد نے اپنے پروردگار کا انکار کیا۔ سو ہلاکت و بربادی ہے ہود کی قومِ عاد کے لئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اس دنیا میں بھی اور قیامت میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی ہے -آگاہ ہوجاؤ کہ عاد نے اپنے پررودگار کا کفر کیا تو اب ہود کی قوم عاد کے لئے ہلاکت ہی ہلاکت ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اس دنیا میں (بھی) ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن (بھی لگے گی)۔ یاد رکھو کہ (قومِ) عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا تھا۔ خبردار! ہود (علیہ السلام) کی قومِ عاد کے لئے (رحمت سے) دوری ہے،