Skip to main content

فَلَمَّا جَاۤءَ اَمْرُنَا نَجَّيْنَا صٰلِحًـا وَّالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَمِنْ خِزْىِ يَوْمِٮِٕذٍۗ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِىُّ الْعَزِيْزُ

So when
فَلَمَّا
تو جب
came
جَآءَ
آگیا
Our command
أَمْرُنَا
حکم میرا
We saved
نَجَّيْنَا
نجات دی ہم نے
Salih
صَٰلِحًا
صالح کو
and those who
وَٱلَّذِينَ
اور ان لوگوں کو
believed
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
with him
مَعَهُۥ
اس کے ساتھ
by a Mercy
بِرَحْمَةٍ
ساتھ رحمت کے
from Us
مِّنَّا
اپنی طرف سے
and from
وَمِنْ
اور سے
(the) disgrace
خِزْىِ
عذاب ( سے)
(of) that Day
يَوْمِئِذٍۗ
اس دن کے
Indeed
إِنَّ
بیشک
your Lord
رَبَّكَ
تیرا رب
He
هُوَ
وہ
(is) All- Strong
ٱلْقَوِىُّ
قوت والا ہے
All-Mighty
ٱلْعَزِيزُ
زبردست ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

آخر کار جب ہمارے فیصلے کا وقت آ گیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالحؑ کو اور اُن لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے بچا لیا اور اُس دن کی رسوائی سے ان کو محفوظ رکھا بے شک تیرا رب ہی دراصل طاقتور اور بالا دست ہے

English Sahih:

So when Our command came, We saved Saleh and those who believed with him, by mercy from Us, and [saved them] from the disgrace of that day. Indeed, it is your Lord who is the Powerful, the Exalted in Might.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

آخر کار جب ہمارے فیصلے کا وقت آ گیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالحؑ کو اور اُن لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے بچا لیا اور اُس دن کی رسوائی سے ان کو محفوظ رکھا بے شک تیرا رب ہی دراصل طاقتور اور بالا دست ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر جب ہمارا حکم آیا ہم نے صا لح اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کو اپنی رحمت فرماکر بچالیا اور اس دن کی رسوائی سے، بیشک تمہارا رب قومی عزت والا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

پھر جب ہمارا حکم آ پہنچا تو ہم نے صالح کو اورجو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے نجات دی بے شک تیرا رب وہی زور والا زبردست ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر جب ہمارا فرمان آپہنچا (١) ہم نے صالح کو اور ان پر ایمان لانے والوں کو اپنی رحمت سے اسے بھی بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے بھی، یقیناً تیرا رب نہایت توانا اور غالب ہے۔

٦٦۔ ا ١س سے مراد وہی عذاب ہے جو وعدے کے مطابق چوتھے دن آیا اور حضرت صالح علیہ السلام اور ان پر ایمان لانے والوں کے سوا، سب کو ہلاک کر دیا گیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچالیا۔ اور اس دن کی رسوائی سے (محفوظ رکھا) ۔ بےشک تمہارا پروردگار طاقتور اور زبردست ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر جب ہمارا فرمان آپہنچا، ہم نے صالح کو اور ان پر ایمان ﻻنے والوں کو اپنی رحمت سے اس سے بھی بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے بھی۔ یقیناً تیرا رب نہایت توانا اور غالب ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس جب ہمارا حکم (عذاب) آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالح اور اس کے ساتھ ایمان لانے والوں کو نجات دے دی اور اس دن کی رسوائی سے بچا لیا بے شک پروردگار بڑا طاقتور، بڑا زبردست ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس کے بعد جب ہمارا حکم عذاب آپہنچا تو ہم نے صالح اور ان کے ساتھ کے صاحبانِ ایمان کو اپنی رحمت سے اپنے عذاب اور اس دن کی رسوائی سے بچالیا کہ تمہارا پروردگار صاحب هقوت اور سب پر غالب ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب ہمارا حکمِ (عذاب) آپہنچا (تو) ہم نے صالح (علیہ السلام) کو اور جو ان کے ساتھ ایمان والے تھے اپنی رحمت کے سبب سے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے (بھی نجات بخشی)۔ بیشک آپ کا رب ہی طاقتور غالب ہے،