Skip to main content

وَنَبِّئْهُمْ عَنْ ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَۘ

And inform them
وَنَبِّئْهُمْ
اور بتادو ان کو
about
عَن
بارے
(the) guests
ضَيْفِ
مہمانوں کے بارے میں
(of) Ibrahim
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور انہیں ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصہ سناؤ

English Sahih:

And inform them about the guests of Abraham,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور انہیں ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصہ سناؤ

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور انہیں احوال سناؤ ابراہیم کے مہمانوں کا،

احمد علی Ahmed Ali

اور انہیں ابراھیم کے مہمانوں کا حال سنا دو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا (بھی) حال سنادو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنادو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا (بھی) حال سنا دو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور انہیں ابراہیم(ع) کے مہمانوں کا واقعہ بھی سنا دو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور انہیں ابراہیم کے مہمانوں کے بارے میں اطلاع دیدو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کے مہمانوں کی خبر (بھی) سنائیے،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

فرشتے بصورت انسان
لفظ ضعیف واحد اور جمع دونوں پر بولا جاتا ہے۔ جیسے زور اور سفر۔ یہ فرشتے تھے جو بصورت انسان سلام کر کے حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) کے پاس آئے تھے۔ آپ نے بچھڑا کاٹ کر اس کا گوشت بھون کر ان مہمانوں کے سامنے لا رکھا۔ جب دیکھا کہ وہ ہاتھ نہیں ڈالتے تو ڈر گئے اور کہا کہ ہمیں تو آپ سے ڈر لگنے لگا۔ فرشتوں نے اطمینان دلایا کہ ڈرو نہیں، پھر حضرت اسحاق (علیہ السلام) کے پیدا ہونے کی بشارت سنائی۔ جیسے کہ سورة ھود میں ہے۔ تو آپ نے اپنے اور اپنی بیوی صاحبہ کے بڑھاپے کو سامنے رکھ کر اپنا تعجب دور کرنے اور وعدے کو ثابت کرنے کے لئے پوچھا کہ کیا اس حالت میں ہمارے ہاں بچہ ہوگا ؟ فرشتوں نے دوبارہ زور دار الفاظ میں وعدے کو دہرایا اور ناامیدی سے دور رہنے کی تعلیم کی۔ تو آپ نے اپنے عقیدے کا اظہار کردیا کہ میں مایوس نہیں ہوں۔ ایمان رکھتا ہوں کہ میرا رب اس سے بھی بڑی باتوں پر قدرت کاملہ رکھتا ہے۔