Skip to main content

اَمْوَاتٌ غَيْرُ اَحْيَاۤءٍ ۚ وَمَا يَشْعُرُوْنَ اَيَّانَ يُبْعَثُوْنَ

(They are) dead
أَمْوَٰتٌ
مردہ ہیں
not alive
غَيْرُ
نہیں
not alive
أَحْيَآءٍۖ
زندہ (نہیں) ہیں
And not
وَمَا
اور نہیں
they perceive
يَشْعُرُونَ
وہ شعور رکھتے
when
أَيَّانَ
کب
they will be resurrected
يُبْعَثُونَ
وہ اٹھائے جائیں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مردہ ہیں نہ کہ زندہ اور ان کو کچھ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کب (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھایا جائے گا

English Sahih:

They are [in fact] dead, not alive, and they do not perceive when they will be resurrected.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مردہ ہیں نہ کہ زندہ اور ان کو کچھ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کب (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھایا جائے گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

مُردے ہیں زندہ نہیں اور انہیں خبر نہیں لوگ کب اٹھائے جایں گے

احمد علی Ahmed Ali

وہ تو مردے ہیں جن میں جان نہیں اور وہ نہیں جانتے کہ لوگ کب اٹھائے جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

مردے ہیں زندہ نہیں (١) انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے (٢)

٢١۔١ مردہ سے مراد، وہ جماد (پتھر) بھی ہیں جو بےجان اور بےشعور ہیں۔ اور فوت شدہ صالحین بھی ہیں۔ کیونکہ مرنے کے بعد اٹھایا جانا (جس کا انہیں شعور نہیں وہ تو جماد کی بجائے صالحین ہی پر صادق آ سکتا ہے۔ ان کو صرف مردہ ہی نہیں کہا بلکہ مزید وضاحت فرما دی کہ ' وہ زندہ نہیں ہیں ' اللہ تعالٰی کے اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ موت وارد ہونے کے بعد، دنیاوی زندگی کسی کو نصیب نہیں ہو سکتی نہ دنیا سے کوئی تعلق ہی باقی رہتا ہے۔
٢١۔٢ پھر ان سے نفع کی اور ثواب و جزا کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

لاشیں ہیں بےجان۔ ان کو یہ بھی تو معلوم نہیں کہ اٹھائے کب جائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

مردے ہیں زنده نہیں، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ مردہ ہیں زندہ نہیں ہیں۔ انہیں تو یہ بھی خبر نہیں ہے کہ انہیں یا ان کے پجاریوں کو (دوبارہ) کب اٹھایا جائے گا؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ تو مفِدہ ہیں ان میں زندگی بھی نہیں ہے اور نہ انہیں یہ خبر ہے کہ مفِدے کب اٹھائے جائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(وہ) مُردے ہیں زندہ نہیں، اور (انہیں اتنا بھی) شعور نہیں کہ (لوگ) کب اٹھائے جائیں گے،