ان سب (مذکورہ) باتوں کی برائی تیرے رب کو بڑی ناپسند ہے،
English Sahih:
All that [i.e., the aforementioned] – its evil is ever, in the sight of your Lord, detested.
1 Abul A'ala Maududi
اِن امور میں سے ہر ایک کا برا پہلو تیرے رب کے نزدیک ناپسندیدہ ہے
2 Ahmed Raza Khan
یہ جو کچھ گزرا ان میں کی بُری بات تیرے رب کو ناپسند ہے،
3 Ahmed Ali
ان میں سے ہر ایک بات تیرے رب کے ہاں ناپسند ہے
4 Ahsanul Bayan
ان سب کاموں کی برائی تیرے رب کے نزدیک (سخت) ناپسند ہے (١)۔
٣٨۔١ یعنی جو باتیں مذکور ہوئیں، ان میں جو بھی بری ہیں، جن سے منع کیا گیا، وہ ناپسندیدہ ہیں
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ان سب (عادتوں) کی برائی تیرے پروردگار کے نزدیک بہت ناپسند ہے
6 Muhammad Junagarhi
ان سب کاموں کی برائی تیرے رب کے نزدیک (سخت) ناپسند ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
ان سب باتوں میں سے ہر بری بات اللہ کو سخت ناپسند ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ سب باتیں وہ ہیں جن کی برائی تمہارے پروردگار کے نزدیک سخت ناپسند ہے
9 Tafsir Jalalayn
ان سب (عادتوں) کی برائی تیرے پروردگار کے نزدیک بہت ناپسند ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿كُلُّ ذَٰلِكَ﴾ مذکورہ تمام امور جن سے اللہ تعالیٰ نے روکا ہے جن کا ذکر گزشتہ سطور میں اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ ﴾ میں گزر چکا ہے، نیز والدین کی نافرمانی وغیرہ۔ ﴿كَانَ سَيِّئُهُ عِندَ رَبِّكَ مَكْرُوهًا﴾ ’’اس کی برائی آپ کے رب کے نزدیک ناپسندیدہ ہے‘‘ یعنی ان میں سے ہر برائی کا ارتکاب کرنے والوں کے ساتھ یہ برائی براسلوک کرے گی اور ان کو نقصان پہنچائے گی اور اللہ تعالیٰ اس برائی کو ناپسند کرتا اور اس کا انکار کرتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
yeh saray buray kaam aesay hain jo tumharay perwerdigar ko bilkul napasand hain .