Skip to main content
bismillah
سُبْحَٰنَ
پاک ہے
ٱلَّذِىٓ
وہ ذات
أَسْرَىٰ
جو لے گیا
بِعَبْدِهِۦ
اپنے بندے کو
لَيْلًا
رات کے وقت
مِّنَ
سے
ٱلْمَسْجِدِ
مسجد
ٱلْحَرَامِ
حرام
إِلَى
طرف
ٱلْمَسْجِدِ
مسجد
ٱلْأَقْصَا
اقصی کی
ٱلَّذِى
وہ جو
بَٰرَكْنَا
برکت دی ہم نے
حَوْلَهُۥ
اس کے آس پاس کو
لِنُرِيَهُۥ
تاکہ ہم دکھائیں اس کو
مِنْ
سے
ءَايَٰتِنَآۚ
اپنی آیات میں (سے)
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
هُوَ
وہ
ٱلسَّمِيعُ
سننے والا ہے،
ٱلْبَصِيرُ
دیکھنے والا ہے

پاک ہے وہ جو لے گیا ایک رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے دور کی اُس مسجد تک جس کے ماحول کو اس نے برکت دی ہے، تاکہ اسے اپنی کچھ نشانیوں کا مشاہدہ کرائے حقیقت میں وہی ہے سب کچھ سننے اور دیکھنے والا

تفسير
وَءَاتَيْنَا
اور دی ہم نے
مُوسَى
موسیٰ کو
ٱلْكِتَٰبَ
کتاب
وَجَعَلْنَٰهُ
اور بنایا ہم نے اس کو
هُدًى
ہدایت کا ذریعہ
لِّبَنِىٓ
بنی
إِسْرَٰٓءِيلَ
اسرائیل کے لئے
أَلَّا
کہ نہ
تَتَّخِذُوا۟
تم بناؤ
مِن
سے
دُونِى
میرے سوا
وَكِيلًا
کار ساز

ہم نے اِس سے پہلے موسیٰؑ کو کتاب دی تھی اور اُسے بنی اسرائیل کے لیے ذریعہ ہدایت بنایا تھا، اِس تاکید کے ساتھ کہ میرے سوا کسی کو اپنا وکیل نہ بنانا

تفسير
ذُرِّيَّةَ
اولاد ہو
مَنْ
جن کو
حَمَلْنَا
سوار کیا ہم نے
مَعَ
ساتھ
نُوحٍۚ
نو ح کے
إِنَّهُۥ
بیشک
كَانَ
وہ تھا
عَبْدًا
بندہ
شَكُورًا
شکرگزار

تم اُن لوگوں کی اولاد ہو جنہیں ہم نے نوحؑ کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا، اور نوحؑ ایک شکر گزار بندہ تھا

تفسير
وَقَضَيْنَآ
اور اطلاع دی ہم نے/ آگاہ کردیا ہم نے
إِلَىٰ
کو
بَنِىٓ
بنی
إِسْرَٰٓءِيلَ
اسرائیل
فِى
میں
ٱلْكِتَٰبِ
کتاب (میں)
لَتُفْسِدُنَّ
البتہ تم ضرور فساد کرو گے
فِى
میں
ٱلْأَرْضِ
زمین
مَرَّتَيْنِ
دو بار
وَلَتَعْلُنَّ
اور البتہ تم ضرور بلدنی پکڑو گے
عُلُوًّا
بلندی
كَبِيرًا
بڑی

پھر ہم نے اپنی کتاب میں بنی اسرائیل کو اِس بات پر بھی متنبہ کر دیا تھا کہ تم دو مرتبہ زمین میں فساد عظیم برپا کرو گے اور بڑی سرکشی دکھاؤ گے

تفسير
فَإِذَا
پھر جب
جَآءَ
آگیا
وَعْدُ
وعدہ
أُولَىٰهُمَا
ان دونوں میں سے پہلا
بَعَثْنَا
بھیجا ہم نے
عَلَيْكُمْ
تم پر
عِبَادًا
بندوں
لَّنَآ
اپنے کو
أُو۟لِى بَأْسٍ
زور والے
شَدِيدٍ
سخت
فَجَاسُوا۟
تو وہ گھس گئے
خِلَٰلَ
اندر
ٱلدِّيَارِۚ
گھروں کے
وَكَانَ
اور تھا
وَعْدًا
ایک وعدہ
مَّفْعُولًا
پورا ہونے والا

آخرکار جب اُن میں سے پہلی سرکشی کا موقع پیش آیا، تو اے بنی اسرائیل، ہم نے تمہارے مقابلے پر اپنے ایسے بندے اٹھائے جو نہایت زور آور تھے اور وہ تمہارے ملک میں گھس کر ہر طرف پھیل گئے یہ ایک وعدہ تھا جسے پورا ہو کر ہی رہنا تھا

تفسير
ثُمَّ
پھر
رَدَدْنَا
لوٹائی ہم نے
لَكُمُ
تمہارے لئے
ٱلْكَرَّةَ
ایک مرتبہ واپسی
عَلَيْهِمْ
ان پر
وَأَمْدَدْنَٰكُم
اور مدد دی ہم نے تم کو
بِأَمْوَٰلٍ
ساتھ مالوں کے
وَبَنِينَ
اور بیٹوں کے
وَجَعَلْنَٰكُمْ
اور کردیا ہم نے تم کو
أَكْثَرَ
زیادہ کثیر
نَفِيرًا
نفری میں

اِس کے بعد ہم نے تمہیں اُن پر غلبے کا موقع دے دیا اور تمہیں مال اور اولاد سے مدد دی اور تمہاری تعداد پہلے سے بڑھا دی

تفسير
إِنْ
اگر
أَحْسَنتُمْ
بھلائی کرو گے تم
أَحْسَنتُمْ
بھلائی کرو گے تم
لِأَنفُسِكُمْۖ
اپنے نفسوں کے لئے
وَإِنْ
اور اگر
أَسَأْتُمْ
برا کیا تم نے
فَلَهَاۚ
تو اسی کے لئے ہے
فَإِذَا
پھر جب
جَآءَ
آگیا
وَعْدُ
وعدہ
ٱلْءَاخِرَةِ
دوسرا
لِيَسُۥٓـُٔوا۟
تاکہ بگاڑ دیں
وُجُوهَكُمْ
تمہارے چہروں کو
وَلِيَدْخُلُوا۟
اور تاکہ وہ داخل ہوں
ٱلْمَسْجِدَ
مسجد میں
كَمَا
جیسا کہ
دَخَلُوهُ
وہ داخل ہوئے اس میں
أَوَّلَ
پہلی
مَرَّةٍ
بار
وَلِيُتَبِّرُوا۟
اور تاکہ وہ تباہ کردیں
مَا
جس پر
عَلَوْا۟
غالب آئیں
تَتْبِيرًا
تباہ کرنا

دیکھو! تم نے بھلائی کی تو وہ تمہارے اپنے ہی لیے بھلائی تھی، اور برائی کی تو وہ تمہاری اپنی ذات کے لیے برائی ثابت ہوئی پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا تو ہم نے دوسرے دشمنوں کو تم پر مسلط کیا تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور مسجد (بیت المقدس) میں اُسی طرح گھس جائیں جس طرح پہلے دشمن گھسے تھے اور جس چیز پر ان کا ہاتھ پڑے اُسے تباہ کر کے رکھ دیں

تفسير
عَسَىٰ
امید ہے
رَبُّكُمْ
رب تمہارا
أَن
کہ
يَرْحَمَكُمْۚ
رحم کرے تم پر
وَإِنْ
اور اگر
عُدتُّمْ
لوٹو گے تم
عُدْنَاۘ
لوٹیں گے ہم
وَجَعَلْنَا
اور بنایا ہم نے
جَهَنَّمَ
جہنم کو
لِلْكَٰفِرِينَ
کافروں کے لئے
حَصِيرًا
قید خانہ

ہوسکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے، لیکن اگر تم نے پھر اپنی سابق روش کا اعادہ کیا تو ہم بھی پر اپنی سزا کا اعادہ کریں گے، اور کا فر نعمت لوگوں کے لیے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنا رکھا ہے

تفسير
إِنَّ
بیشک
هَٰذَا
یہ
ٱلْقُرْءَانَ
قرآن
يَهْدِى
راہ نمائی کرتا ہے
لِلَّتِى
اس چیز کے لئے
هِىَ
وہ جو
أَقْوَمُ
سب سے زیادہ درست ہے
وَيُبَشِّرُ
اور خوش خبری دیتا ہے
ٱلْمُؤْمِنِينَ
ان اہل ایمان کو
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ جو
يَعْمَلُونَ
عمل کرتے ہیں
ٱلصَّٰلِحَٰتِ
اچھے
أَنَّ
بیشک
لَهُمْ
ان کے لئے
أَجْرًا
اجر ہے
كَبِيرًا
بڑا

حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو بالکل سیدھی ہے جو لو گ اسے مان کر بھلے کام کرنے لگیں انہیں یہ بشارت دیتا ہے کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے

تفسير
وَأَنَّ
اور بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
لَا
نہیں
يُؤْمِنُونَ
جو ایمان لاتے
بِٱلْءَاخِرَةِ
آخرت پر
أَعْتَدْنَا
تیار کیا ہم نے
لَهُمْ
ان کے لئے
عَذَابًا
عذاب
أَلِيمًا
درد ناک

اور جو لوگ آخرت کو نہ مانیں انہیں یہ خبر دیتا ہے کہ ان کے لیے ہم نے دردناک عذاب مہیا کر رکھا ہے

تفسير
کے بارے میں معلومات :
الاسراء
القرآن الكريم:الإسراء
آية سجدہ (سجدة):109
سورۃ کا نام (latin):Al-Isra'
سورہ نمبر:17
کل آیات:111
کل کلمات:533
کل حروف:3460
کل رکوعات:12
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:50
آیت سے شروع:2029