Skip to main content
ٱنظُرْ
دیکھو
كَيْفَ
کس طرح
فَضَّلْنَا
فضیلت دی ہم نے
بَعْضَهُمْ
ان میں سے بعض کو
عَلَىٰ
اوپر
بَعْضٍۚ
بعض کو
وَلَلْءَاخِرَةُ
اور البتہ آخرت
أَكْبَرُ
زیادہ بڑی ہے
دَرَجَٰتٍ
درجات کے اعتبار سے
وَأَكْبَرُ
اور زیادہ بڑی ہے
تَفْضِيلًا
فضیلت میں

مگر دیکھ لو، دنیا ہی میں ہم نے ایک گروہ کو دوسرے پر کیسی فضیلت دے رکھی ہے، اور آخرت میں اُس کے درجے اور بھی زیادہ ہوں گے، اور اس کی فضیلت اور بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر ہوگی

تفسير
لَّا
نہ
تَجْعَلْ
تو بنا
مَعَ
ساتھ
ٱللَّهِ
اللہ کے
إِلَٰهًا
کوئی الٰہ
ءَاخَرَ
دوسرا
فَتَقْعُدَ
تو تو بیٹھا رہ جائے گا
مَذْمُومًا
ملامت زدہ
مَّخْذُولًا
بےیارو مددگار ہوکر

تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بے یار و مدد گار بیٹھا رہ جائیگا

تفسير
وَقَضَىٰ
اور فیصلہ کردیا ہے
رَبُّكَ
تیرے رب نے
أَلَّا
کہ نہ
تَعْبُدُوٓا۟
تم عبادت کرو
إِلَّآ
مگر
إِيَّاهُ
اسی کی
وَبِٱلْوَٰلِدَيْنِ
اور والدین کے ساتھ
إِحْسَٰنًاۚ
احسان کرو
إِمَّا
اگر و ہ
يَبْلُغَنَّ
پہنچیں
عِندَكَ
تیرے پاس
ٱلْكِبَرَ
بڑی عمر کو/ بڑھاپے کو
أَحَدُهُمَآ
ان دونوں میں سے ایک
أَوْ
یا
كِلَاهُمَا
وہ دونوں
فَلَا
تو نہ
تَقُل
کہنا
لَّهُمَآ
ان دونوں کے لئے
أُفٍّ
ا ف
وَلَا
اور نہ
تَنْهَرْهُمَا
جھڑکنا ان کو
وَقُل
اور کہنا
لَّهُمَا
ان کو
قَوْلًا
بات
كَرِيمًا
عزت والی/ احترام والی

تیرے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ; تم لوگ کسی کی عبادت نہ کرو، مگر صرف اُس کی والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو اگر تمہارے پاس اُن میں سے کوئی ایک، یا دونوں، بوڑھے ہو کر رہیں تو انہیں اف تک نہ کہو، نہ انہیں جھڑک کر جواب دو، بلکہ ان سے احترام کے ساتھ بات کرو

تفسير
وَٱخْفِضْ
اور جھکاؤ/ جھکائے رکھنا
لَهُمَا
ان دونوں کے لئے
جَنَاحَ
بازو
ٱلذُّلِّ
ذلت کا/ عاجزی کا
مِنَ
سے
ٱلرَّحْمَةِ
رحمت
وَقُل
اور کہو
رَّبِّ
اے میرے رب
ٱرْحَمْهُمَا
رحم کیجئے ان دونوں پر
كَمَا
جیسا کہ
رَبَّيَانِى
ان دونوں نے پالا مجھ کو
صَغِيرًا
بچپن میں/ چھوٹے ہوتے

اور نرمی و رحم کے ساتھ ان کے سامنے جھک کر رہو، اور دعا کیا کرو کہ "پروردگار، ان پر رحم فرما جس طرح اِنہوں نے رحمت و شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا"

تفسير
رَّبُّكُمْ
رب تمہارا
أَعْلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
ساتھ اس کے جو
فِى
میں ہے
نُفُوسِكُمْۚ
تمہارے نفسوں
إِن
اگر
تَكُونُوا۟
تم ہوگے
صَٰلِحِينَ
نیک
فَإِنَّهُۥ
تو یقیناً وہ
كَانَ
ہے
لِلْأَوَّٰبِينَ
رجوع کرنے والوں کے لئے
غَفُورًا
بخشش فرمانے والا

تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ تمہارے دلوں میں کیا ہے اگر تم صالح بن کر رہو تو وہ ایسے سب لوگوں کے لیے در گزر کرنے والا ہے جو اپنے قصور پر متنبہ ہو کر بندگی کے رویے کی طرف پلٹ آئیں

تفسير
وَءَاتِ ذَا
اور دو
ٱلْقُرْبَىٰ
رشتہ داروں کو
حَقَّهُۥ
حق ان کا
وَٱلْمِسْكِينَ
اور مسکین کو
وَٱبْنَ
اور مسافر کو
ٱلسَّبِيلِ
اور مسافر کو
وَلَا
اور نہ
تُبَذِّرْ
تو بےجا خرچ کر
تَبْذِيرًا
ٓ بےجا خرچ کرنا

رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو اس کا حق فضول خرچی نہ کرو

تفسير
إِنَّ
بیشک
ٱلْمُبَذِّرِينَ
فضول خرچ لوگ
كَانُوٓا۟
ہیں
إِخْوَٰنَ
بھائی
ٱلشَّيَٰطِينِۖ
شیطانوں کے
وَكَانَ
اور ہے
ٱلشَّيْطَٰنُ
شیطان
لِرَبِّهِۦ
اپنے رب کے لئے
كَفُورًا
ناشکرا

فضول خرچ لوگ شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے

تفسير
وَإِمَّا
اور اگر
تُعْرِضَنَّ
تم اعراض ہو تو
عَنْهُمُ
ان سے
ٱبْتِغَآءَ
چاہنے کو
رَحْمَةٍ
رحمت
مِّن
طرف سے
رَّبِّكَ
اپنے رب کی
تَرْجُوهَا
تم امید رکھتے ہو اس کی
فَقُل
تو کہو
لَّهُمْ
ان سے
قَوْلًا
بات
مَّيْسُورًا
نرمی والی/ عمدگی کے ساتھ

اگر اُن سے (یعنی حاجت مند رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں سے) تمہیں کترانا ہو، اس بنا پر کہ ابھی تم اللہ کی اُس رحمت کو جس کے تم امیدوار ہو تلاش کر رہے ہو، تو انہیں نرم جواب دے دو

تفسير
وَلَا
اور نہ
تَجْعَلْ
تو رکھ
يَدَكَ
اپنا ہاتھ
مَغْلُولَةً
بندھا ہوا
إِلَىٰ
کی طرف
عُنُقِكَ
اپنی گردن
وَلَا
اور نہ
تَبْسُطْهَا
تو پھیلادے اس کو
كُلَّ
پورا
ٱلْبَسْطِ
ہر طرح پھیلا دینا
فَتَقْعُدَ
تو بیٹھ جائے گا
مَلُومًا
ملامت زدہ
مَّحْسُورًا
حسرت زدہ

نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو اور نہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑ دو کہ ملامت زدہ اور عاجز بن کر رہ جاؤ

تفسير
إِنَّ
بیشک
رَبَّكَ
رب تیرا
يَبْسُطُ
پھیلاتا ہے
ٱلرِّزْقَ
رزق کو
لِمَن
جس کے لئے
يَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَيَقْدِرُۚ
اور تنگ کردیتا ہے
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
كَانَ
ہے
بِعِبَادِهِۦ
اپنے بندوں کے ساتھ
خَبِيرًۢا
خبر رکھنے والا،
بَصِيرًا
دیکھنے والا

تیر ا رب جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے وہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور انہیں دیکھ رہا ہے

تفسير