Skip to main content

اَ لَّذِيْنَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِى الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ يُحْسِنُوْنَ صُنْعًا

Those -
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
is lost
ضَلَّ
گم ہوگئی
their effort
سَعْيُهُمْ
ان کی کوشش
in
فِى
میں
the life
ٱلْحَيَوٰةِ
زندگی
(of) the world
ٱلدُّنْيَا
دنیا کی
while they
وَهُمْ
اور وہ
think
يَحْسَبُونَ
سمجھتے ہیں
that they
أَنَّهُمْ
بیشک وہ
(were) acquiring good
يُحْسِنُونَ
اچھے کررہے ہیں
(in) work"
صُنْعًا
کام

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ کہ دنیا کی زندگی میں جن کی ساری سعی و جہد راہِ راست سے بھٹکی رہی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں

English Sahih:

[They are] those whose effort is lost in worldly life, while they think that they are doing well in work."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ کہ دنیا کی زندگی میں جن کی ساری سعی و جہد راہِ راست سے بھٹکی رہی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ان کے جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں گم گئی اور وہ اس خیال میں ہیں کہ اچھا کام کررہے ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

وہ جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں کھوئی گئی اور وہ خیال کرتے ہیں کہ بے شک وہ اچھے کام کر رہے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ ہیں کہ جن کی دنیاوی زندگی کی تمام تر کوششیں بےکار ہو گیئں اور وہ اسی گمان میں رہے کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں (١)۔

١٠٤۔١ یعنی اعمال ان کے ایسے ہیں جو اللہ کے ہاں ناپسندیدہ ہیں، لیکن بزم خویش سمجھتے یہ ہیں کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں۔ اس سے مراد کون ہیں بعض کہتے ہیں، یہود وانصار ہیں، بعض کہتے ہیں مخالفین اور دیگر اہل بدعت ہیں، بعض کہتے ہیں کہ مشرکین ہیں۔ صحیح بات یہ ہے کہ آیت عام ہے جس میں ہر وہ فرد اور گروہ شامل ہے جس کے اندر مذکورہ صفات ہوں گی۔ آگے ایسے ہی لوگوں کی بابت مزید سزا دینے کے وعدے بیان کیے جا رہے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ لوگ جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی۔ اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه ہیں کہ جن کی دنیوی زندگی کی تمام تر کوششیں بیکار ہوگئیں اور وه اسی گمان میں رہے کہ وه بہت اچھے کام کر رہے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جن کی دنیا کی زندگی کی تمام سعی و کوشش اکارت ہوگئی حالانکہ وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ بڑے اچھے کام کر رہے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ وہ لوگ ہیں جن کی کوشش زندگانی دنیا میں بہک گئی ہے اور یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ اچھے اعمال انجام دے رہے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ وہ لوگ ہیں جن کی ساری جد و جہد دنیا کی زندگی میں ہی برباد ہوگئی اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم بڑے اچھے کام انجام دے رہے ہیں،