Skip to main content

حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ بَيْنَ السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمَا قَوْمًا ۙ لَّا يَكَادُوْنَ يَفْقَهُوْنَ قَوْلًا

Until
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
when
إِذَا
جب
he reached
بَلَغَ
وہ پہنچا
between
بَيْنَ
درمیان
the two mountains
ٱلسَّدَّيْنِ
دو پہاڑوں کے
he found
وَجَدَ
اس نے پایا
besides them
مِن
سے
besides them
دُونِهِمَا
ان کے علاوہ
a community
قَوْمًا
ایک قوم کو
not
لَّا
نہ
who would almost
يَكَادُونَ
قریب تھے
understand
يَفْقَهُونَ
کہ سمجھتے
(his) speech
قَوْلًا
بات کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سمجھتی تھی

English Sahih:

Until, when he reached [a pass] between two mountains, he found beside them a people who could hardly understand [his] speech.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سمجھتی تھی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے بیچ پہنچا ان سے ادھر کچھ ایسے لوگ پائے کہ کوئی بات سمجھتے معلوم نہ ہوتے تھے

احمد علی Ahmed Ali

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا ان دونوں سے اس طرف ایک ایسی قوم کو دیکھا جو بات نہیں سمجھ سکتی تھی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہاں تک کہ جب وہ دو دیواروں (١) کے درمیان پہنچا ان دونوں کے پرے اس نے ایک ایسی قوم پائی جو بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھی (٢)

٩٣۔١ اس سے مراد دو پہاڑ ہیں جو ایک دوسرے کے مقابل تھے، ان کے درمیان کھائی تھی، جس سے یاجوج و ماجوج ادھر آبادی میں آ جاتے اور اودھم مچاتے اور قتل وغارت گری کا بازار گرم کرتے۔
٩٣۔٢ یعنی اپنی زبان کے سوا کسی اور کی زبان نہیں سمجھتے تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہاں تک کہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہیں کہ بات کو سمجھ نہیں سکتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہاں تک کہ جب دو دیواروں کے درمیان پہنچا ان دونوں کے پرے اس نے ایک ایسی قوم پائی جو بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر (ایک اور مہم کی) تیاری کی۔ یہاں تک کہ (جب چلتے چلتے) وہ (دو پہاڑوں کی) دیواروں کے درمیان میں پہنچا تو ان کے ادھر ایک ایسی قوم کو پایا۔ جو (ان کی) کوئی بات نہیں سمجھتی تھی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچ گئے تو ان کے قریب ایک قوم کو پایا جو کوئی بات نہیں سمجھتی تھی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ وہ (ایک مقام پر) دو پہاڑوں کے درمیان جا پہنچا اس نے ان پہاڑوں کے پیچھے ایک ایسی قوم کو آباد پایا جو (کسی کی) بات نہیں سمجھ سکتے تھے،