جو شخص اس سے روگردانی کرے گا تو بیشک وہ قیامت کے دن سخت بوجھ اٹھائے گا،
English Sahih:
Whoever turns away from it – then indeed, he will bear on the Day of Resurrection a burden [i.e., great sin],
1 Abul A'ala Maududi
جو کوئی اِس سے منہ موڑے گا وہ قیامت کے دن سخت بار گناہ اٹھائے گا
2 Ahmed Raza Khan
جو اس سے منہ پھیرے تو بیشک وہ قیامت کے دن ایک بوجھ اٹھائے گا
3 Ahmed Ali
جس نے اس سے منہ پھیرا سو وہ قیامت کے دن بوجھ اٹھائے گا
4 Ahsanul Bayan
اس سے جو منہ پھیر لے گا (١) وہ یقیناً قیامت کے دن اپنا بھاری بوجھ لادے ہوئے ہوگا (٢)۔
١٠٠۔١ یعنی اس پر ایمان نہیں لائے گا اور اس میں جو کچھ درج ہے، اس پر عمل نہیں کرے گا۔ ١٠٠۔٢ یعنی گناہ عظیم اس لئے کہ اس کا نامہ اعمال، نیکیوں سے خالی اور برائیوں سے پر ہوگا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جو شخص اس سے منہ پھیرے گا وہ قیامت کے دن (گناہ کا) بوجھ اُٹھائے گا
6 Muhammad Junagarhi
اس سے جو منھ پھیر لے گا وه یقیناً قیامت کے دن اپنا بھاری بوجھ ﻻدے ہوئے ہوگا
7 Muhammad Hussain Najafi
جو کوئی اس سے روگردانی کرے گا تو وہ قیامت کے دن (اپنے اس جرم کا) بوجھ خود اٹھائے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو اس سے اعراض کرے گا وہ قیامت کے دن اس انکار کا بوجھ اٹھائے گا
9 Tafsir Jalalayn
جو شخص اس سے منہ پھیرے گا وہ قیامت کے دن (گناہ کا) بوجھ اٹھائے گا
10 Tafsir as-Saadi
اس لئے فرمایا : ﴿مَّنْ أَعْرَضَ عَنْهُ﴾ جس نے اس سے روگردانی کی اور اس پر ایمان نہ لایا یا اس کے اوامرو نواہی کو حقیر سمجھایا اس نے اس کے معانی کے تعلم کا تمسخر اڑایا تو یہ شخص ﴿فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْرًا﴾ قیامت کے روز اپنے گناہ کا بوجھ اٹھائے گا جس کے سبب سے اس نے قرآن سے روگردانی کی۔ سب سے بڑا گناہ تو کفر اور قرآن کو چھوڑنا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
jo log uss say mun morren gay , to woh qayamat kay din bara bhari bojh laadey hon gay ,