Skip to main content

وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـنُدْخِلَـنَّهُمْ فِى الصّٰلِحِيْنَ

And those who
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
believe
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
and do
وَعَمِلُوا۟
اور انہوں نے عمل کئے
righteous deeds
ٱلصَّٰلِحَٰتِ
اچھے/ نیک
We will surely admit them
لَنُدْخِلَنَّهُمْ
البتہ ہم ضرور داخل کریں گے ان کو
among
فِى
میں
the righteous
ٱلصَّٰلِحِينَ
نیک لوگوں (میں)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ہوں گے اُن کو ہم ضرور صالحین میں داخل کریں گے

English Sahih:

And those who believe and do righteous deeds – We will surely admit them among the righteous [into Paradise].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ہوں گے اُن کو ہم ضرور صالحین میں داخل کریں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ضرور ہم انہیں نیکوں میں شامل کریں گے

احمد علی Ahmed Ali

اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے ہم انہیں ضرور نیک بندوں میں داخل کر یں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک کام کئے انہیں اپنے نیک بندوں میں شمار کرلوں گا۔ (۱)

۹۔۱ یعنی اگر کسی کے والدین مشرک ہوں گے تو مومن بیٹا نیکوں کے ساتھ ہوگا، والدین کے ساتھ نہیں۔ اس لیے کہ گو والدین دنیا میں اس کے بہت قریب رہے ہوں گے لیکن اس کی محبت دینی اہل ایمان ہی کے ساتھ تھی بنابریں المرء مع من أحب کے تحت وہ زمرہ صالحین میں ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم نیک لوگوں میں داخل کریں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک کام کیے انہیں میں اپنے نیک بندوں میں شمار کر لوں گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بھی بجا لائے ہم ضرور انہیں صالحین میں داخل کریں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا اور نیک اعمال کئے ہم یقینا انہیں نیک بندوں میں شامل کرلیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو ہم انہیں ضرور نیکو کاروں (کے گروہ) میں داخل فرما دیں گے،