٦٧۔١ یعنی میں تمہیں جس عذاب اخروی سے ڈرا رہا اور توحید کی دعوت دے رہا ہوں یہ بڑی خبر ہے، جس سے اعراض و غفلت نہ برتو، بلکہ اس پر توجہ دینے اور سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کہہ دو کہ یہ ایک بڑی (ہولناک چیز کی) خبر ہے
6 Muhammad Junagarhi
آپ کہہ دیجئے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
کہیے وہ (قرآن یا قیامت) بہت بڑی خبر ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کہہ دیجئے کہ یہ قرآن بہت بڑی خبر ہے
9 Tafsir Jalalayn
کہہ دو کہ یہ ایک بڑی (ہولناک چیز کی) خبر ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿قُلْ﴾ آپ ان کو ڈراتے ہوئے کہہ دیجئے ﴿ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ﴾ یعنی میں نے تمہیں حیات بعدالموت، حشر و نشر اور اعمال کی جزا اور سزا کے بارے میں جو خبر دی ہے، وہ بہت بڑی خبر ہے اور اس بات کی پوری پوری مستحق ہے کہ اس کے معاملے کو بہت اہم سمجھا جائے اور اس بارے میں غفلت کو جگہ نہ دی جائے۔
11 Mufti Taqi Usmani
keh do kay : yeh aik azeem haqeeqat ka izhar hai ,