Skip to main content

اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَاۤٮِٕنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيْزِ الْوَهَّابِۚ

Or
أَمْ
کیا
have they
عِندَهُمْ
ان کے پاس
(the) treasures
خَزَآئِنُ
خزانے ہیں
(of the) Mercy
رَحْمَةِ
رحمت کے
(of) your Lord
رَبِّكَ
تیرے رب کے
the All-Mighty
ٱلْعَزِيزِ
جو غالب ہے
the Bestower?
ٱلْوَهَّابِ
دینے والا ہے/ داتا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا تیرے داتا اور غالب پروردگار کی رحمت کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟

English Sahih:

Or do they have the depositories of the mercy of your Lord, the Exalted in Might, the Bestower?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا تیرے داتا اور غالب پروردگار کی رحمت کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں وہ عزت والا بہت عطا فرمانے والا ہے

احمد علی Ahmed Ali

کیا ان کے پاس تیرے خدائے غالب فیاض کی رحمت کے خزانے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یا کیا ان کے پاس تیرے زبردست فیاض رب کی رحمت کے خزانے ہیں (١)

٩۔١ کہ جس کو چاہیں دیں اور جس چاہیں نہ دیں، انہی خزانوں میں نبوت بھی ہے۔ اور اگر ایسا نہیں ہے، بلکہ رب کے خزانوں کا مالک وہی وہاب ہے جو بہت دینے والا ہے، تو پھر انہیں نبوت محمدی سے انکار کیوں ہے؟ جسے اس نوازنے والے رب نے اپنی رحمت خاص سے نوازا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کی رحمت کے خزانے ہیں جو غالب اور بہت عطا کرنے والا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یا کیا ان کے پاس تیرے زبردست فیاض رب کی رحمت کے خزانے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا تمہارے غالب اور فیاض پروردگار کی رحمت کے خزانے ان کے پاس ہیں؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا ان کے پاس آپ کے صاحبِ عزت و عطا پروردگار کی رحمت کا کوئی خزانہ ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا ان کے پاس آپ کے رب کی رحمت کے خزانے ہیں جو غالب ہے بہت عطا فرمانے والا ہے؟،