Skip to main content

وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۤ اَبَدًا ۗ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا ۗ وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ قِيْلًا

And those who
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
believe[d]
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
and do
وَعَمِلُوا۟
اور انہوں نے عمل کیے
[the] righteous deeds
ٱلصَّٰلِحَٰتِ
اچھے۔ نیک
We will admit them
سَنُدْخِلُهُمْ
عنقریب ہم داخل کریں گے ان کو
(in) Gardens
جَنَّٰتٍ
باغات ہیں
flow
تَجْرِى
بہتی ہیں
from
مِن
سے
underneath it
تَحْتِهَا
ان کے نیچے
the rivers
ٱلْأَنْهَٰرُ
نہریں اس میں
will abide
خَٰلِدِينَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
in it
فِيهَآ
اس میں
forever
أَبَدًاۖ
ہمیشہ ہمیشہ
A Promise
وَعْدَ
وعدہ ہے
(of) Allah
ٱللَّهِ
اللہ کا
(in) truth
حَقًّاۚ
سچا
and who
وَمَنْ
اور کون
(is) truer
أَصْدَقُ
زیادہ سچا ہے
than
مِنَ
سے
Allah
ٱللَّهِ
اللہ
(in) statement?
قِيلًا
بات میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

رہے وہ لوگ جو ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں، توا نہیں ہم ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنی بات میں سچا ہوگا

English Sahih:

But the ones who believe and do righteous deeds – We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide forever. [It is] the promise of Allah, [which is] truth, and who is more truthful than Allah in statement.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

رہے وہ لوگ جو ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں، توا نہیں ہم ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنی بات میں سچا ہوگا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کچھ دیر جاتی ہے کہ ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں اللہ کا سچا وعدہ اور اللہ سے زیادہ کس کی بات سچی،

احمد علی Ahmed Ali

اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے انہیں ہم باغوں میں داخل کر ینگے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے الله کا وعدہ سچا ہے اور الله سے زیادہ سچا کون ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جو ایمان لائیں اور بھلے کام کریں ہم انہیں ان جنتوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں، جہاں یہ ابدالآباد رہیں گے، یہ ہے اللہ کا وعدہ جو سراسر سچا ہے اور کون ہے جو اپنی بات میں اللہ سے زیادہ سچا ہو (١)۔

١٢٢۔١ شیطانی وعدے تو سراسر دھوکا اور فریب ہیں لیکن اس کے مقابلے میں اللہ کے وعدے جو اس نے اہل ایمان سے کئے ہیں سچے اور برحق ہیں اور اللہ سے زیادہ سچا کون ہو سکتا ہے۔ لیکن انسان کا معاملہ بھی عجیب ہے۔ یہ سچوں کی بات کو کم مانتا ہے اور جھوٹوں کے پیچھے زیادہ چلتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لیجئے کہ شیطانی چیزوں کا چلن عام ہے اور ربانی کاموں کو اختیار کرنے والے ہر دور میں اور ہر جگہ کم ہی رہے ہیں اور کم ہی ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ ابدالآباد ان میں رہیں گے۔ یہ خدا کا سچا وعدہ ہے۔ اور خدا سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جو ایمان ﻻئیں اور بھلے کام کریں ہم انہیں ان جنتوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں، جہاں یہ ابداﻻباد رہیں گے، یہ ہے اللہ کا وعده جو سراسر سچا ہے اور کون ہے جو اپنی بات میں اللہ سے زیاده سچا ہو؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ہم عنقریب انہیں ان بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے (یہ) اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون بات کا سچا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہم عنقریب انہیں ان جنتّوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے- یہ خدا کا برحق وعدہ ہے اور خدا سے زیادہ راست گو کون ہوسکتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم انہیں عنقریب بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ (یہ) اللہ کا سچا وعدہ ہے، اور اللہ سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے،