بے شک جنہوں نے قرآن کے ساتھ کفر کیا جبکہ وہ اُن کے پاس آچکا تھا (تویہ اُن کی بد نصیبی ہے)، اور بے شک وہ (قرآن) بڑی باعزت کتاب ہے،
English Sahih:
Indeed, those who disbelieve in the message [i.e., the Quran] after it has come to them... And indeed, it is a mighty Book.
1 Abul A'ala Maududi
یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کلام نصیحت آیا تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک زبردست کتاب ہے
2 Ahmed Raza Khan
بیشک جو ذکر سے منکر ہوئے جب وہ ان کے پاس آیا ان کی خرابی کا کچھ حال نہ پوچھ، اور بیشک وہ عزت والی کتاب ہے
3 Ahmed Ali
بے شک وہ لوگ جنہوں نے نصیحت سے انکار کیا جب کہ وہ ان کے پاس آئی اور تحقیق وہ البتہ عزت والی کتاب ہے
4 Ahsanul Bayan
جن لوگوں نے اپنے پاس قرآن پہنچ جانے کے باوجود اس سے کفر کیا، (وہ بھی ہم سے پوشیدہ نہیں) یہ (١) با وقعت کتاب ہے (٢)
٤١۔١ بریکٹ کے الفاظ ان کی خبر محذوف کا ترجمہ ہیں بعض نے کچھ اور الفاظ محذوف مانے ہیں مثلا یجازون بکفرھم انہیں ان کے کفر کی سزا دی جائے گی یا ھالکون وہ ہلاک ہونے والے ہیں یا یعذبون انہیں ان کے کفر کی سزا دی جائے گی یا (وہ ہلاک ہونے والے ہیں) ٤١۔٢ یعنی یہ کتاب، جس سے اعراض انحراف کیا جاتا ہے معارضے اور طعن کرنے والوں کے طعن سے بہت بلند اور ہر عیب سے پاک ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جن لوگوں نے نصیحت کو نہ مانا جب وہ ان کے پاس آئی۔ اور یہ تو ایک عالی رتبہ کتاب ہے
6 Muhammad Junagarhi
جن لوگوں نے اپنے پاس قرآن پہنچ جانے کے باوجود اس سے کفر کیا، (وه بھی ہم سے پوشیده نہیں) یہ بڑی باوقعت کتاب ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
جن لوگوں نے ذکر (قرآن) کا انکار کیا جب وہ ان کے پاس آیا حالانکہ وہ ایک زبردست (معزز) کتاب ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
بیشک جن لوگوں نے قرآن کے آنے کے بعد اس کا انکار کردیا ان کا انجام اِرا ہے اور یہ ایک عالی مرتبہ کتاب ہے
9 Tafsir Jalalayn
جن لوگوں نے نصیحت کو نہ مانا جب وہ انکے پاس آئی اور یہ تو ایک عالی مرتبہ کتاب ہے
10 Tafsir as-Saadi
پھر فرمایا :﴿ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِّكْرِ﴾ ”بلاشبہ وہ لوگ جنھوں نے انکار کیا ذکر (قرآن کریم)کا‘‘ یعنی جو لوگ قرآن کریم کا انکار کرتے ہیں جو بندوں کو ان کےدینی، دنیاوی اور اخروی مصالح کی یاددہانی کراتا ہے اور جو اس کی اتباع کرے اس کا مرتبہ بلند کرتا ہے: ﴿لَمَّا جَاءَهُمْ﴾ ’’جب کہ وہ ان کے پاس آیا۔“ یعنی افضل اور کامل ترین ہستی کے ذریعے سے ان کے رب کی طرف سے نعمت کے طور پر آیا۔ ﴿وَ﴾اور حال یہ ہے کہ ﴿إِنَّهُ لَكِتَابٌ﴾” بے شک وہ ایک کتاب ہے‘‘ جو اوصاف کمال کی جامع ہے ﴿ عَزِيزٌ﴾” زبردست“ یعنی ہر قسم کے ارادہ تحریف اور برائی سے محفوظ و مامون ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
beyshak ( unn logon ney boht bura kiya hai ) jinhon ney naseehat ki iss kitab ka inkar kiya jabkay woh unn kay paas aa-chuki thi , halankay woh bari izzat wali kitab hai ,