Skip to main content
bismillah
حمٓ
حم

ح م

تفسير
تَنزِيلٌ
نازل کردہ ہے۔ اتاری ہوئی ہے
مِّنَ
سے
ٱلرَّحْمَٰنِ
رحمن
ٱلرَّحِيمِ
رحیم کی طرف سے

یہ خدائے رحمان و رحیم کی طرف سے نازل کردہ چیز ہے

تفسير
كِتَٰبٌ
ایک کتاب ہے
فُصِّلَتْ
کھول کر بیان کی گئی ہیں
ءَايَٰتُهُۥ
اس کی آیات
قُرْءَانًا
قرآن ہے
عَرَبِيًّا
عربی
لِّقَوْمٍ
ایک قوم کے لیے
يَعْلَمُونَ
جو علم رکھتی ہے

ایک ایسی کتاب جس کی آیات خوب کھول کر بیان کی گئی ہیں، عربی زبان کا قرآن، اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں

تفسير
بَشِيرًا
خوشخبری دینے والا
وَنَذِيرًا
اور ڈرانے والا۔ خبردار کرنے والا
فَأَعْرَضَ
تو روگردانی کی
أَكْثَرُهُمْ
ان میں سے اکثر نے
فَهُمْ
پس وہ
لَا
نہیں
يَسْمَعُونَ
سنتے ہیں

بشارت دینے والا اور ڈرا دینے والا مگر اِن لوگوں میں سے اکثر نے اس سے رو گردانی کی اور وہ سن کر نہیں دیتے

تفسير
وَقَالُوا۟
اور وہ کہتے ہیں
قُلُوبُنَا
دل ہمارے
فِىٓ
میں
أَكِنَّةٍ
پردے میں ہیں
مِّمَّا
اس سے
تَدْعُونَآ
جو تم پکارتے ہو ہم کو
إِلَيْهِ
طرف اس کے
وَفِىٓ
اور میں
ءَاذَانِنَا
ہمارے کانوں
وَقْرٌ
گرانی ہے
وَمِنۢ
اور سے
بَيْنِنَا
اور ہمارے درمیان
وَبَيْنِكَ
اور تمہارے درمیان
حِجَابٌ
ایک پردہ ہے۔ حجاب ہے
فَٱعْمَلْ
پس عمل کرو
إِنَّنَا
بیشک ہم
عَٰمِلُونَ
عمل کرنے والے ہیں

کہتے ہیں "جس چیز کی طرف تو ہمیں بلا رہا ہے اس کے لیے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں، ہمارے کان بہرے ہو گئے ہیں، اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک حجاب حائل ہو گیا ہے تو اپنا کام کر، ہم اپنا کام کیے جائیں گے"

تفسير
قُلْ
کہہ دیجیے
إِنَّمَآ
بیشک میں
أَنَا۠
میں
بَشَرٌ
ایک انسان ہوں
مِّثْلُكُمْ
تمہاری مانند
يُوحَىٰٓ
وحی کی جاتی ہے
إِلَىَّ
میری طرف
أَنَّمَآ
بیشک
إِلَٰهُكُمْ
الہ تمہارا
إِلَٰهٌ
الہ
وَٰحِدٌ
ایک ہی ہے
فَٱسْتَقِيمُوٓا۟
تو سیدھے چلو
إِلَيْهِ
اس کی طرف
وَٱسْتَغْفِرُوهُۗ
اور بخشش مانگو اس سے
وَوَيْلٌ
اور ہلاکت ہے
لِّلْمُشْرِكِينَ
مشرکوں کے لیے

اے نبیؐ، اِن سے کہو، میں تو ایک بشر ہوں تم جیسا مجھے وحی کے ذریعہ سے بتایا جاتا ہے کہ تمہارا خدا تو بس ایک ہی خدا ہے، لہٰذا تم سیدھے اُسی کا رخ اختیار کرو اور اس سے معافی چاہو تباہی ہے اُن مشرکوں کے لیے

تفسير
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
لَا
جو نہیں
يُؤْتُونَ
ادا کرتے
ٱلزَّكَوٰةَ
زکوۃ
وَهُم
اور وہ
بِٱلْءَاخِرَةِ
آخرت کے ساتھ
هُمْ
وہ
كَٰفِرُونَ
انکاری ہیں

جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور آخرت کے منکر ہیں

تفسير
إِنَّ
بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟
اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّٰلِحَٰتِ
اچھے
لَهُمْ
ان کے لیے
أَجْرٌ
اجر ہے
غَيْرُ
نہ
مَمْنُونٍ
ختم ہونے والا

رہے وہ لوگ جنہوں نے مان لیا اور نیک اعمال کیے، اُن کے لیے یقیناً ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے

تفسير
قُلْ
کہہ دیجیے
أَئِنَّكُمْ
کیا بیشک تم
لَتَكْفُرُونَ
البتہ تم کفر کرتے ہو
بِٱلَّذِى
ساتھ اس ہستی کے
خَلَقَ
جس نے پیدا کیا
ٱلْأَرْضَ
زمین کو
فِى
میں
يَوْمَيْنِ
دو دنوں میں
وَتَجْعَلُونَ
اور تم بناتے ہو
لَهُۥٓ
اس کے لیے
أَندَادًاۚ
شریک
ذَٰلِكَ
یہ
رَبُّ
(ہے) رب
ٱلْعَٰلَمِينَ
تمام جہانوں کا

اے نبیؐ! اِن سے کہو، کیا تم اُس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اُس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہے

تفسير
وَجَعَلَ
اور اس نے بنائے
فِيهَا
اس میں
رَوَٰسِىَ
پہاڑ
مِن
سے
فَوْقِهَا
اس کے اوپر (سے)
وَبَٰرَكَ
اور برکت ڈالی
فِيهَا
اس میں
وَقَدَّرَ
اور مقدر کی۔ اندازے سے رکھیں
فِيهَآ
اس میں
أَقْوَٰتَهَا
اس کی پیداوار۔ اس کی خوراک
فِىٓ
میں
أَرْبَعَةِ
چار
أَيَّامٍ
دنوں (میں)
سَوَآءً
برابر ہے
لِّلسَّآئِلِينَ
سوال کرنے والوں کے لیے۔ ضرورت مندوں کے لیے

اُس نے (زمین کو وجود میں لانے کے بعد) اوپر سے اس پر پہاڑ جما دیے اور اس میں برکتیں رکھ دیں اور اس کے اندر سب مانگنے والوں کے لیے ہر ایک کی طلب و حاجت کے مطابق ٹھیک اندازے سے خوراک کا سامان مہیا کر دیا یہ سب کام چار دن میں ہو گئے

تفسير
کے بارے میں معلومات :
حم السجدہ
القرآن الكريم:فصلت
آية سجدہ (سجدة):38
سورۃ کا نام (latin):Fussilat
سورہ نمبر:41
کل آیات:54
کل کلمات:796
کل حروف:3350
کل رکوعات:6
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:61
آیت سے شروع:4218