Skip to main content

لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى ۚ وَوَقٰٮهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِۙ

Not
لَا
نہ
they will taste
يَذُوقُونَ
وہ چکھیں گے
therein
فِيهَا
اس میں
the death
ٱلْمَوْتَ
موت کو
except
إِلَّا
مگر
the death
ٱلْمَوْتَةَ
موت
the first
ٱلْأُولَىٰۖ
پہلی
And He will protect them
وَوَقَىٰهُمْ
اور بچا لے گا ان کو
(from the) punishment
عَذَابَ
عذاب سے
(of) the Hellfire
ٱلْجَحِيمِ
جہنم کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے،

English Sahih:

They will not taste death therein except the first death, and He will have protected them from the punishment of Hellfire

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے،

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس میں پہلی موت کے سوا پھر موت نہ چکھیں گے اور اللہ نے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا،

احمد علی Ahmed Ali

وہا ں پہلی موت کے سوا اور موت کا مرہ نہ چکھیں گے اورانہیں الله دوزح کے عذاب سے بچا لے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہاں وہ موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت (١) (جو وہ مر چکے) انہیں اللہ تعالٰی نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا۔

٥٦۔١ یعنی دنیا میں انہیں جو موت آئی تھی، اس موت کے بعد انہیں موت کا مزہ نہیں چکھنا پڑے گا جیسے حدیث میں آتا ہے ' کہ موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں لا کر دوزخ اور جنت کے درمیاں ذبح کر دیا جائے گا اور اعلان کر دیا جائے گا اے جنتیو! تمہارے لئے جنت کی زندگی دائمی ہے، اب تمہارے لئے موت نہیں۔ اور اے جہنمیوں! تمہارے لئے جہنم کا عذاب دائمی ہے موت نہیں

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ وہاں پہلے والی موت کے سوا موت کامزہ نہیں چکھیں گے اور اللہ نے انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور وہاں پہلی موت کے علاوہ کسی موت کا مزہ نہیں چکھنا ہوگا اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اس (جنت) میں موت کا مَزہ نہیں چکھیں گے سوائے (اس) پہلی موت کے (جو گزر چکی ہوگی) اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا،