Skip to main content

وَاِذْ صَرَفْنَاۤ اِلَيْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَۚ فَلَمَّا حَضَرُوْهُ قَالُوْۤا اَنْصِتُوْاۚ فَلَمَّا قُضِىَ وَلَّوْا اِلٰى قَوْمِهِمْ مُّنْذِرِيْنَ

wa-idh
وَإِذْ
And when
اور جب
ṣarafnā
صَرَفْنَآ
We directed
پھیر لائے ہم
ilayka
إِلَيْكَ
to you
آپ کی طرف
nafaran
نَفَرًا
a party
ایک گروہ
mina
مِّنَ
of
سے
l-jini
ٱلْجِنِّ
the jinn
جنوں میں سے
yastamiʿūna
يَسْتَمِعُونَ
listening
جو غور سے سن رہے تھے
l-qur'āna
ٱلْقُرْءَانَ
(to) the Quran
قرآن
falammā
فَلَمَّا
And when
پھر جب
ḥaḍarūhu
حَضَرُوهُ
they attended it
وہ حاضر ہوئے آپ کے پاس۔ اس کے پاس
qālū
قَالُوٓا۟
they said
کہنے لگے
anṣitū
أَنصِتُوا۟ۖ
"Listen quietly"
چپ ہوجاؤ
falammā
فَلَمَّا
And when
تو جب
quḍiya
قُضِىَ
it was concluded
پورا کر دیا گیا۔پڑھ لیا گیا
wallaw
وَلَّوْا۟
they turned back
پھرگئے
ilā
إِلَىٰ
to
طرف
qawmihim
قَوْمِهِم
their people
اپنی قوم کی
mundhirīna
مُّنذِرِينَ
(as) warners
خبردار کرنے والے بن

طاہر القادری:

اور (اے حبیب!) جب ہم نے جنّات کی ایک جماعت کو آپ کی طرف متوجہ کیا جو قرآن غور سے سنتے تھے۔ پھر جب وہ وہاں (یعنی بارگاہِ نبوت میں) حاضر ہوئے تو انہوں نے (آپس میں) کہا: خاموش رہو، پھر جب (پڑھنا) ختم ہو گیا تو وہ اپنی قوم کی طرف ڈر سنانے والے (یعنی داعی الی الحق) بن کر واپس گئے،

English Sahih:

And [mention, O Muhammad], when We directed to you a few of the jinn, listening to the Quran. And when they attended it, they said, "Listen attentively." And when it was concluded, they went back to their people as warners.

1 Abul A'ala Maududi

(اور وہ واقعہ بھی قابل ذکر ہے) جب ہم جنوں کے ایک گروہ کو تمہاری طرف لے آئے تھے تاکہ قرآن سنیں جب وہ اُس جگہ پہنچے (جہاں تم قرآن پڑھ رہے تھے) تو انہوں نے آپس میں کہا خاموش ہو جاؤ پھر جب وہ پڑھا جا چکا تو وہ خبردار کرنے والے بن کر اپنی قوم کی طرف پلٹے