Skip to main content

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ ۗ اُحِلَّتْ لَـكُمْ بَهِيْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا يُتْلٰى عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّى الصَّيْدِ وَاَنْـتُمْ حُرُمٌ ۗ اِنَّ اللّٰهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيْدُ

yāayyuhā
يَٰٓأَيُّهَا
O you
اے وہ
alladhīna
ٱلَّذِينَ
who
لوگو
āmanū
ءَامَنُوٓا۟
believe!
جو ایمان لائے ہو
awfū
أَوْفُوا۟
Fulfil
پورا کرو
bil-ʿuqūdi
بِٱلْعُقُودِۚ
the contracts
عہد و پیمان کو
uḥillat
أُحِلَّتْ
Are made lawful
حلال کردیے گئے
lakum
لَكُم
for you
تمہارے لیے
bahīmatu
بَهِيمَةُ
the quadruped
چوپائے
l-anʿāmi
ٱلْأَنْعَٰمِ
(of) the grazing livestock
مویشیوں کی قسم کے
illā
إِلَّا
except
مگر۔ سوائے
مَا
what
اس کے جو
yut'lā
يُتْلَىٰ
is recited
پڑھے جائیں گے
ʿalaykum
عَلَيْكُمْ
on you
تم پر
ghayra
غَيْرَ
not
نہ
muḥillī
مُحِلِّى
being permitted
حلال کرنے والے ہو
l-ṣaydi
ٱلصَّيْدِ
(to) hunt
شکار کو
wa-antum
وَأَنتُمْ
while you
جبکہ ہو تم
ḥurumun
حُرُمٌۗ
(are in) Ihram
احرام کی حالت میں
inna
إِنَّ
Indeed
بیشک
l-laha
ٱللَّهَ
Allah
اللہ
yaḥkumu
يَحْكُمُ
decrees
فیصلہ کرتا ہے
مَا
what
جو
yurīdu
يُرِيدُ
He wills
وہ چاہتا ہے

طاہر القادری:

اے ایمان والو! (اپنے) عہد پورے کرو۔ تمہارے لئے چوپائے جانور (یعنی مویشی) حلال کر دیئے گئے (ہیں) سوائے ان (جانوروں) کے جن کا بیان تم پر آئندہ کیا جائے گا (لیکن) جب تم اِحرام کی حالت میں ہو، شکار کو حلال نہ سمجھنا۔ بیشک اﷲ جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے،

English Sahih:

O you who have believed, fulfill [all] contracts. Lawful for you are the animals of grazing livestock except for that which is recited to you [in this Quran] – hunting not being permitted while you are in the state of ihram. Indeed, Allah ordains what He intends.

1 Abul A'ala Maududi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بندشوں کی پوری پابندی کرو تمہارے لیے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کیے گئے، سوائے اُن کے جو آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے لیکن احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لیے حلال نہ کر لو، بے شک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے