اور رات کے بعض اوقات میں بھی اس کی تسبیح کیجئے اور نمازوں کے بعد بھی،
English Sahih:
And [in part] of the night exalt Him and after prostration [i.e., prayer].
1 Abul A'ala Maududi
اور رات کے وقت پھر اُس کی تسبیح کرو اور سجدہ ریزیوں سے فارغ ہونے کے بعد بھی
2 Ahmed Raza Khan
اور کچھ رات گئے اس کی تسبیح کرو اور نمازوں کے بعد
3 Ahmed Ali
اورکچھ رات میں بھی اس کی تسبیح کر اور نماز کے بعد بھی
4 Ahsanul Bayan
اور رات کے کسی وقت بھی تسبیح کریں (١) اور نماز کے بعد بھی (٢)
٤٠۔١ یعنی رات کے کچھ حصے میں بھی اللہ کی تسبیح کریں یا رات کی نماز (تہجد) پڑھیں جیسے دوسرے مقام پر فرمایا ' رات کو اٹھ کر نماز پڑھیں جو آپ کے لئے مزید ثواب کا باعث ہے۔ ٤٠۔٢ یعنی اللہ کی تسبیح کریں بعض نے اس سے تسبیحات مراد لی ہے، جن کے پڑھنے کی تاکید نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نمازوں کے بعد فرمائی ہے مثلاً ٣٣ مرتبہ سُبْحَان اللہ ٣٣ مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰلہِ اور٣٤ مرتبہ اَللّٰہ اَکْبَرْ وغیرہ
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نماز کے بعد بھی اس (کے نام) کی تنزیہ کیا کرو
6 Muhammad Junagarhi
اور رات کے وقت بھی تسبیح کریں اور نماز کے بعد بھی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور رات کے کچھ حصے میں اس کی تسبیح کیجئے اور (نمازوں کا) سجدہ کرنے کے بعد بھی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور رات کے ایک حصہ میں بھی اس کی تسبیح کریں اور سجدوں کے بعد بھی اس کی تسبیح کیا کریں
9 Tafsir Jalalayn
اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نماز کے بعد بھی اس (کے نام) کی تنزیہہ کیا کرو
10 Tafsir as-Saadi
اور صبح، شام اور رات کے اوقات میں اور نمازوں کے بعد اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کیجئے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ذکر نفس کو تسلی دیتا، اس کو سکون عطا کرتا اور صبر کو آسان بناتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur raat kay hisson mein bhi uss ki tasbeeh kero , aur sajdon kay baad bhi .