فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
پھر ہم نے اُن سب لوگوں کو نکال لیا جو اُس بستی میں مومن تھے
English Sahih:
So We brought out whoever was in them [i.e., the cities] of the believers.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
پھر ہم نے اُن سب لوگوں کو نکال لیا جو اُس بستی میں مومن تھے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے نکال لیے،
احمد علی Ahmed Ali
پھر ہم نے نکال لیا جو بھی وہا ں ایمان دار تھا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پس جتنے ایمان دار وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا (١)
٣٥۔١ یعنی عذاب آنے سے پہلے ہم ان کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا تاکہ وہ عذاب سے محفوظ رہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
سو وہاں جتنے اہلِ ایمان تھے ہم نے ان کو نکال لیا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر ہم نے اس بستی کے تمام مومنین کو باہر نکال لیا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پھر ہم نے ہر اُس شخص کو (قومِ لُوط کی بستی سے) باہر نکال دیا جو اس میں اہلِ ایمان میں سے تھا،