اَتَوَاصَوْا بِهٖۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کیا اِن سب نے آپس میں اِس پر کوئی سمجھوتہ کر لیا ہے؟ نہیں، بکہ یہ سب سرکش لوگ ہیں
English Sahih:
Did they suggest it to them? Rather, they [themselves] are a transgressing people.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کیا اِن سب نے آپس میں اِس پر کوئی سمجھوتہ کر لیا ہے؟ نہیں، بکہ یہ سب سرکش لوگ ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کیا آپس میں ایک دوسرے کو یہ بات کہہ مرے ہیں بلکہ وہ سرکش لوگ ہیں
احمد علی Ahmed Ali
کیا ایک دوسرے سے یہی کہ مرے تھے نہیں بلکہ وہ خود ہی سرکش ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کیا یہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں (١)
٥٣۔١ یعنی ہر بعد میں آنے والی قوم نے اس طرح رسولوں کو جھٹلایا اور انہیں جادوگر اور دیوانہ قرار دیا، جیسے پچھلی قومیں بعد میں آنے والی قوم کیلئے وصیت کر کے جاتی رہی ہیں۔ یکے بعد دیگرے ہر قوم نے یہی تکذیب کا راستہ اختیار کیا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کیا یہ کہ ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ شریر لوگ ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور کیا یہ ایک دوسرے کو اس بات کی وصیت کرتے آرہے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ لوگ سرکش ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا انہوں نے ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کی ہے - نہیں بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
کیا وہ لوگ ایک دوسرے کواس بات کی وصیت کرتے رہے؟ بلکہ وہ (سب) سرکش و باغی لوگ تھے،