اور اونچی چھت (یعنی بلند آسمان یا عرشِ معلٰی) کی قَسم،
English Sahih:
And [by] the ceiling [i.e., heaven] raised high
1 Abul A'ala Maududi
اور اونچی چھت کی
2 Ahmed Raza Khan
اور بلند چھت
3 Ahmed Ali
اور اونچی چھت کی
4 Ahsanul Bayan
اور اونچی چھت کی (١)
٥۔١ اس سے مراد آسمان ہے جو زمین کے لئے بمنزلہ چھت کے ہے۔ قرآن نے دوسرے مقام پر اسے ' محفوظ چھت ' کہا ہے، بعض نے اس سے عرش مراد لیا ہے جو تمام مخلوقات کے لئے چھت ہے۔ (وَجَعَلْنَا السَّمَاۗءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا) 21۔ الانبیاء;32)۔ بعض نے اس سے عرش مراد لیا ہے جو تمام مخلوقات کے لیے چھت ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اونچی چھت کی
6 Muhammad Junagarhi
اور اونچی چھت کی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اس چھت کی جو بلند ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور بلند چھت (آسمان) کی قسم
9 Tafsir Jalalayn
اور اونچی چھت کی
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ﴾ ’’اور اونچی چھت (کی قسم)۔،، یعنی آسمان کی جس کو اللہ نے مخلوقات کے لیے چھت اور زمین کے لیے آبادی کی بنیاد بنایا، زمین کی خوش نمائیاں آسمان سے مدد لیتی ہیں، آسمان کی علامات اور روشنیوں سے راہ نمائی حاصل کی جاتی ہے اللہ آسمان سے بارش، رحمت اور انواع واقسام کے رزق نازل کرتا ہے۔