اِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشٰىۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اُس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا
English Sahih:
When there covered the Lote Tree that which covered [it].
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اُس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا
احمد علی Ahmed Ali
جب کہ اس سدرة پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا (یعنی نور)
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جب کہ سدرہ کو چھپائے لیتی تھی وہ چیز جو اس پر چھا رہی تھی (۱)
١٦۔١ سدرۃ المنتہیٰ کی اس کیفیت کا بیان ہے جب شب معراج میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا مشاہدہ کیا، سونے کے پروانے اس کے گرد منڈلا رہے تھے، فرشتوں کا عکس اس پر پڑ رہا تھا، اور رب کی تجلیات کا مظہر بھی وہی تھا (ابن کثیر) اس مقام پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تین چیزوں سے نوازا گیا، پانچ وقت کی نمازیں، سورہ بقرہ کی آخری آیات اور اس مسلمان کی مغفرت کا وعدہ جو شرک کی آلودگیوں سے پاک ہوگا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جب کہ سدرہ پر چھا رہا تھا (وہ نور) جو چھا رہا تھا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
جب نورِ حق کی تجلیّات سِدرَۃ (المنتہٰی) کو (بھی) ڈھانپ رہی تھیں جو کہ (اس پر) سایہ فگن تھیں٭، ٭ یہ معنی بھی امام حسن بصری رضی اللہ عنہ و دیگر ائمہ کے اقوال پر ہے۔