Skip to main content

مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰى

Not
مَا
نہیں
swerved
زَاغَ
کجی کی
the sight
ٱلْبَصَرُ
نگاہ نے
and not
وَمَا
اور نہ
it transgressed
طَغَىٰ
وہ حد سے بڑھی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

نگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی

English Sahih:

The sight [of the Prophet (^)] did not swerve, nor did it transgress [its limit].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

نگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

آنکھ نہ کسی طرف پھر نہ حد سے بڑھی

احمد علی Ahmed Ali

نہ تو نظر بہکی نہ حد سے بڑھی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

نہ تو نگاہ بہکی نہ حد سے بڑھی (١)

١٧۔١ یعنی نبی کی نگاہیں دائیں بائیں ہوئیں اور نہ حد سے بلند اور متجاوز ہوئیں جو آپ کے لئے مقرر کر دی گئی تھی۔ (ایسر التفاسیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

نہ آنکھ چندھیائی اور نہ حدسے بڑھی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس وقت اس کی آنکھ نہ بہکی اور نہ حد سے آگے بڑھی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اُن کی آنکھ نہ کسی اور طرف مائل ہوئی اور نہ حد سے بڑھی (جس کو تکنا تھا اسی پر جمی رہی)،