اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو ؟ وانتم سامدون، سمود کے معنی غفلت اور بےفکری کے ہیں سامدون بمعنی غافلون ہے اور ایک معنی سمود کے گانے کے بھی آتے ہیں وہ بھی اس جگہ مراد ہوسکتے ہیں (معارف) اگر سامدون کے دوسرے معنی مراد لئے جائیں تو اشارہ اس طرف ہوگا کہ کفار مکہ قرآن کی آواز کو دبانے اور لوگوں کی توجہ دوسری طرف ہٹانے کے لئے زور زور سے گانا شروع کردیتے تھے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ﴾ ’’اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو۔‘‘ یعنی تم اس سے اور اس پر تدبر کرنے سے غافل ہو یہ غفلت تمہاری قلت عقل اور تمہارے دین کی کھوٹ پر دلالت کرتی ہے اگر تم نے اللہ کی عبادت کی ہوتی اور اپنے تمام احوال میں اس کی رضا کے طلب گار رہے ہوتے تو تمہیں یہ بدلہ نہ ملتا جسے عقل مند لوگ ناپسند کرتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
jabkay tum takabbur kay sath khel kood mein parray huye ho-?