پاکیزہ مجالس میں (حقیقی) اقتدار کے مالک بادشاہ کی خاص قربت میں (بیٹھے) ہوں گے،
English Sahih:
In a seat of honor near a Sovereign, Perfect in Ability.
1 Abul A'ala Maududi
سچی عزت کی جگہ، بڑے ذی اقتدار بادشاہ کے قریب
2 Ahmed Raza Khan
سچ کی مجلس میں عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور
3 Ahmed Ali
عزت کے مقام میں قادر مطلق بادشاہ کے حضور میں
4 Ahsanul Bayan
راستی اور عزت کی بیٹھک میں (١) قدرت والے بادشاہ کے پاس۔
٥٥۔١ مَقْعَدِ صِدْقٍ عزت کی بیٹھک یا مجلس حق، جس میں گناہ کی بات ہوگی نہ لغویات کا ارتکاب۔ مراد جنت ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں
6 Muhammad Junagarhi
راستی اور عزت کی بیٹھک میں قدرت والے بادشاه کے پاس
7 Muhammad Hussain Najafi
صداقت و سچائی کے محل میں بڑی عظیم قدرت والے بادشاہ (خدا) کے حضور میں (مقرب ہوں گے)۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس پاکیزہ مقام پر جو صاحبِ اقتدار بادشاہ کی بارگاہ میں ہے
9 Tafsir Jalalayn
(یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں
10 Tafsir as-Saadi
﴿فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْکٍ مُّقْتَدِرٍ﴾ ’’حقیقی عزت کی جگہ ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں۔‘‘ اس کے بعد مت پوچھیے کہ ان کارب اپنی طرف سے کیسی کیسی عزت، تکریم اور جودوکرم سے نوازے گا اور ان پر اپنے بے پایاں احسانات اور نوازشات میں اضافہ کرتا چلاجائے گا۔ اللہ ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل کرے، ہمارے دامن میں جو برائیاں ہیں ان کی بنا پر ہمیں ان بھلائیوں سے محروم نہ کرے جو اس کے سایہ رحمت میں ہیں۔ (آمین)
11 Mufti Taqi Usmani
aik sachi izzat wali nishist mein ! uss badshah kay paas jiss kay qabazay mein sara iqtidar hai !