اور اُن میں نیچی نگاہ رکھنے والی (حوریں) ہوں گی جنہیں پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جِن نے،
English Sahih:
In them are women limiting [their] glances, untouched before them by man or jinni.
1 Abul A'ala Maududi
اِن نعمتوں کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں اِن جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جن نے چھوا نہ ہوگا
2 Ahmed Raza Khan
ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے،
3 Ahmed Ali
ان میں نیچی نگاہوں والی عورتیں ہوں گی نہ تو انہیں ان سے پہلے کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے چھوا ہوگا
4 Ahsanul Bayan
وہاں (شرمیلی) نیچی نگاہ والی حوریں ہیں (١) جنہیں ان سے پہلے کسی جن و انس نے ہاتھ نہیں لگایا (٢)
٥٦۔١ جن کی نگاہیں اپنے خاوندوں کے علاوہ کسی پر نہیں پڑیں گی اور ان کے اپنے خاوند ہی سب سے زیادہ حسین اور اچھے معلوم ہونگے۔ ٥٦۔٢ یعنی باکرہ اور نئی نویلی ہوں گی۔ اس سے قبل وہ کسی کے نکاح میں نہیں رہی ہونگی۔ یہ آیت اور اس سے ماقبل کی بعض آیات سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ جو جن مومن ہونگے وہ بھی مومن انسانوں کی طرح جنت میں جائیں گے اور ان کے لیے بھی وہی کچھ ہوگا جو دیگر اہل ایمان کے لیے ہوگا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
6 Muhammad Junagarhi
وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور دونوں باغوں کے تیار پھل (ان کے) بہت ہی نزدیک ہوں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان جنتوں میں محدود نگاہ والی حوریں ہوں گی جن کو انسان اور جنات میں سے کسی نے پہلے چھوا بھی نہ ہوگا
9 Tafsir Jalalayn
ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
10 Tafsir as-Saadi
﴿فِیْہِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ ﴾ ’’ان میں نیچی نگاہیں والی (حوریں) ہوگی۔‘‘ یعنی ان کی نگاہیں، اپنے حسن و جمال اور اپنے شوہروں کے ساتھ کامل محبت کی بنا پر صرف انہی پر لگی ہوئی ہوں گی، اسی طرح ان کے شوہروں کی نگاہیں بھی ان کے حسن وجمال، ان کے وصل کی لذت اور ان کے ساتھ شدید محبت کی بنا پر صرف انہیں پر جمی ہوں گی۔ ﴿ لَمْ یَطْمِثْہُنَّ اِنْسٌ قَبْلَہُمْ وَلَا جَانٌّ﴾ یعنی ان سے پہلے انہیں جن وانس میں سے کسی نے حاصل نہ کیا ہوگا۔ بلکہ شوہر کی پیاری دوشیزائیں ہوں گی جو حسن اطاعت، حسن وجمال اور نازواد کی وجہ سے اپنے شوہروں کو بہت محبوب ہوں گی۔
11 Mufti Taqi Usmani
inhi baaghon mein woh neechi nigah waliyan hon gi jinhen inn jannatiyon say pehlay naa kissi insan ney kabhi chooa hoga , aur naa kissi jinn ney !