اور اسی نے آسمان کو بلند کر رکھا ہے اور (اسی نے عدل کے لئے) ترازو قائم کر رکھی ہے،
English Sahih:
And the heaven He raised and imposed the balance
1 Abul A'ala Maududi
آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی
2 Ahmed Raza Khan
اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا اور ترازو رکھی
3 Ahmed Ali
اور آسمان کو اسی نے بلند کر دیا اور ترازو قائم کی
4 Ahsanul Bayan
اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی (١)
٧۔١ یعنی زمین میں انصاف رکھا، جس کا اس نے لوگوں کو حکم دیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی
6 Muhammad Junagarhi
اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی
7 Muhammad Hussain Najafi
اس نے آسمان کو بلند کیا اور میزان (عدل) رکھ دی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس نے آسمان کو بلند کیا ہے اور انصاف کی ترازو قائم کی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَالسَّمَاءَ رَفَعَہَا ﴾ یعنی ارضی مخلوقات کے لیے آسمان کی چھت کو بلند کیا۔﴿ وَوَضَعَ الْمِیْزَانَ﴾ اور اللہ نے ترازو وضع کیا، یعنی بندوں کے درمیان اقوال وافعال میں عدل جاری کیا اس سے مراد صرف معروف میزان ہی نہیں بلکہ وہ، جیسا کہ ہم ذکر کرچکے ہیں، معروف میزان، ناپ تول، جس کے ذریعے سے اشیا اور دیگر مقداروں کو ناپا جاتا ہے۔ دیگر پیمانے جن کے ذریعے سے مجہولات کو منضبط کیا جاتا ہے اس میں وہ حقائق بھی داخل ہیں جن کے ذریعے سے مخلوقت میں فرق کیا جاتا ہے اور ان کے ذریعے سے ان کے درمیان عدل قائم کیا جاتا ہے اس لیے فرمایا: ﴿اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ نے میزان نازل فرمائی تاکہ تم حقوق اور دیگر معاملات میں حد سے تجاوز نہ کرو۔ اگر معاملہ تمہاری عقل اور آراء کی طرف لوٹتا توایسا خلل واقع ہوتا جسے اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے اور آسمان، زمین اور ان کے رہنے والے فساد کا شکار ہوجاتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur aasman ko ussi ney buland kiya hai , aur ussi ney tarazoo qaeem ki hai ,